لاہور(کلچرل رپورٹر )پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ سے فنی کیریئر کی ابتداءکرنے والی اداکارہ عذرا آفتاب کو کوئٹہ کی ایک ثقافتی تنظیم کی طرف سے لائف ایچومنٹ ایوارڈ دیا گیا،یہ ایوارڈ انہیں کوئٹہ کی ماں کے حوالے سے دیا گیا،عذرا آفتاب نے ایوارڈ ملنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ایوارڈ ملنے پر اللہ تعالی اور ایوارڈ انتظامیہ کی شکر گزار ہوں،عذرا آفتاب نے بتایا کہ ان کے اداکارہ بننے میں ان کے شوہر آفتاب کا بہت اہم کردار ہے،انہوں نے بتایا کہ میں نے پی ٹی وی کوئٹہ کے ڈرامو ںمیں اس وقت کام کیا جب کوئٹہ میں لڑکیوں کا باہر نکلنا بھی سخت پابندی سے دوچار تھا۔مگر مجھے اداکارہ بن کر بے پناہ پیار کوئٹہ کے عوام نے دیا۔