تازہ تر ین

میرا کی خود کو میڈیا میں زندہ رکھنے کیلئے ماہرہ کیخلاف بیان بازی

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ میرا نے ایک بار شہرت حاصل کرنے اورخودکو میڈیا میں زندہ رکھنے کے لئے اداکارہ ماہرہ خان کے خلاف بیان بازی شروع کردی ہے ۔ میرانے گزشہ روز اپنے ایک تازہ ترین بیان میں میں الزام لگایا کہ ایک سازش کے تحت ماہرہ خان کو پرموٹ کیا جارہا ہے اور ایک ہی اداکارہ کو فلموں ،ڈراموں اور کمرشل میں کاسٹ کرنا زیادتی ہے۔میرانے مزیدکہا کہ میں نے انڈسٹری کو بیس سال دیئے ہیں لیکن ایک خاص لابی میرے کام میں رکاوٹ ڈال رہی ہے ،مجھے ایسا لگتا ہے کہ ان تمام سازشوں کے پیچھے ماہرہ خان ہے جو لوگوں کو منع کررہی ہے کہ مجھے کسی پراجیکٹ میں کاسٹ نہ کیا جائے کیونکہ وہ میرے ٹیلنٹ سے خوفزدہ ہے۔ میرا کے اس بیان سے شوبز سے تعلق رکھنے والے مختلف افرادنے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر کہا کہ میرا عمرکے جس حصے میں ہے اسے خودسوچنا چاہیئے کہ اب کون اسے فلموں ،کمرشل اور ڈراموں میں کاسٹ کرے گا ۔ جہاں تک ماہرہ خان کی بات ہے تو وہ آج کی مقبول ترین اداکارہ جو نہ ہر پروڈیوسرکی ڈیمانڈ ہے ،میراکو ماہرہ خان کے خلاف بیان بازی میں وقت ضائع کرنے کی بجائے خود پرتوجہ دینی چاہیئے۔ ایک سینئر ڈائریکٹرنے اس بارے میں کہا کہ ماہرہ خان کو میراکے خلاف سازش کرنے کی کیا ضرورت ہے ،اسے ہر پراجیکٹ میں میرٹ پر کاسٹ کیا جاتا ہے اور میرا جس طرح کسی پراجیکٹ کا حصہ بنتی ہے اس کے بارے میں سب لوگ جانتے ہیں۔ میراکی ساتھی اداکارہ کا اس بارے میں کہنا تھاکہ یہ وقت وقت کی بات ہوتی ہے کل میراپر عروج تھا تو آج ماہرہ خان ہے اس میں میراکو حسد کرنے اور بیان بازی کی ضرورت نہیں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain