تازہ تر ین

فلم”تھوڑا جی لے “کی میوزک لانچنگ تقریب ، فنکاروں کی شرکت

کراچی )شوبزڈیسک(مہتاب اکبر راشدی اور نجی ٹی وی کی مشترکہ پیش کش فلم”تھوڑا جی لے©”کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، فلم کا ملک گیر سطح پر اجراءنئے سال کے موقع پر 20جنوری 2017کو کیا جائے گا، اس بات کااعلان فلم کی ایگزیگٹو پروڈیوسر مہتاب اکبر راشدی کی جانب سے فلم کے میوزک لانچ کے موقع پر ہونے والی پریس کانفرنس پر کیا گیا۔ مہتاب اکبر راشدی کا کہنا تھا کہ فلم تھوڑا جی لے ایک مکمل کامیڈی اور ڈرامہ فلم ہے جس کی کہانی اور ہدایتکاری رافع راشدی نے کی ہے ِ جبکہ فلم کی ایگزیکٹو پروڈیوسرمہتاب اکبر راشدی ہیں ۔ فلم کی شوٹنگ کراچی اور لاڑکانہ میں کی گئی ہے۔ کاسٹ میںزیادہ تر نوجوان ایکٹرز شامل ہیں جس میں نمایاں کردار رضوان علی جعفری ،بلال عباس، رمشا خان ، سلمان فیصل ، فاطمہ شاہ،قاسم خان اور احسن محسن اکرام نے کیا ہے۔ فلم سے متعلق بات کرتے ہوئے ایگزیکٹو پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ فلم “تھوڑا جی لے”ہم فلمز کے بینر تلے نئے سال کے آغاز پر ریلیز کی جائے گی، فلم کی کہانی سات ایسے افراد کے گرد گھومتی ہے جو مختلف بیک گراونڈ سے تعلق رکھتے ہیں اور کس طرح ان کی زندگی کالج سے عملی زندگی کی جانب سے گامزن ہوتی ہے۔، فلم میں دوستوں کے درمیان دوستی، تفریح ، جگری اور یاری جیسے عنوان کو بھی موضوع بناتے ہوئے یہ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ وہ زندگی کے سفر میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا عہد کرتے ہیں اور قسمت کس طرح ان میں سے ہراک کے منصوبوں کو کسی اور منزل کی طرف گامزن کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم میں نئے ٹیلنٹ کو موقع دیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے مستقبل کے لیے خود راہیں ہموار کرسکیں ، انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شائقین کو فلم پسند آئے گی اور امید ہے ہماری اس کاوش سے سینماوں کی رونقیں بحال ہوںگی۔ فلم کا میوزک کمپوزر صہیب راشدی نے دیا ہے امید ہے فلمی شائقین ہماری کاوش کو ضرور سراہیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain