لاہور(کلچرل رپورٹر) پاکستان کی ٹاپ ماڈل صائمہ اظہر بالی وڈ کے مقبول اداکارہ انوپم کھیرکی اکیڈمی سے ڈانس اور اداکاری کی تربیت مکمل کرلی ہے جس کے بعد انہیں سرٹیفیکیٹ بھی جاری کردیا گیا ہے ۔صائمہ اظہر اس مقصد کے لئے چندروز پہلے ممبئی گئی تھی جہاں سے انہوں نے ایکٹنگ اور ڈانس کا شارٹ کورس کیا جس کے تکمیل کے موقع پر انہیں ممبئی میں ہونے والی ایک تقریب میں سرٹیفیکیٹ دیا گیا جہاں اداکار انوپم کھیر کے علاوہ اکیڈیمی کے دیگر طلبابھی موجود تھے۔اس بارے میں صائمہ اظہر کا کہنا ہے کہ انہوں نے بہت پہلے ہی یہ فیصلہ کیا ہواتھا کہ جب بھی اداکاری کے میدان میں قدم رکھیں گی پہلے اس کی ٹریننگ ضرورلیں گی کیونکہ جب تک کسی بھی کام کی تربیت نہ لی جائے اس میں پختگی نہیں آتی۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انوپم کھیر کی اکیڈمی سے تربیت کے دوران مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ۔جس پر مجھے فخرہے ۔انہوں نے مزیدبتایا کہ میری پہلی فلم”راستہ“مکمل ہوگئی ہے جبکہ اس کے علاوہ ایک اور فلم زیرتکمیل ہے اب میں فلموں میں باقاعدگی سے اداکاری کروں گی۔