تازہ تر ین

شراب پینے والے ہوجائیں ہوشیار

لاہور (خصوصی رپورٹ) ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ زہریلی شراب(t 20) پٹرولیم اسپرٹ پراڈکٹ سے تیار کی گئی جسے پینٹ بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے جو انسانی صحت کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔ واضح رہے اس سے قبل لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں زہریلی شراب پینے سے 17افراد اور فیصل آباد میں جعلی شراب پینے سے 19 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے اور اس زہریلی شراب کے لیبارٹری ٹیسٹ میں بھی یہ بات ثابت ہوئی تھی کہ اس شراب میں ٹی 20 پٹرولیم سپرٹ کا استعمال کیا گیا تھا جبکہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اکرم اشرف گوندل کا کہنا ہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب سے ہلاکتوں کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain