تازہ تر ین

پنجاب کے تعلیمی ادارے خطرے میں ….دہشتگردوں کے حملے کا انوکھا انداز منظر عام پر

لاہور(ویب ڈیسک )ہائیرایجوکیشن ڈپارٹمنٹ پنجاب نے دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر تمام جامعات اورکالجوں کو مراسلہ ارسال کردیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اکتیس دسمبر تک دہشتگرد تعلیمی اداروں کونشانہ بنا سکتے ہیں۔ایچ ای سی کی جانب سے پنجاب کی جامعات اورکالجوں کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بمبار اور ٹارگٹ کلر تعلیمی اداروں میں حملہ کرسکتے ہیں۔مراسلے کے مطابق دہشت گردوں کواساتذہ، طلبہ اور اداروں کے سربراہوں کوقتل کا ٹاسک دیا گیا ہے، جبکہ دہشت گرد تعلیمی اداروں میں پمفلٹ تقسیم کرکے بھی خوف وہراس پھیلا سکتے ہیں۔ہائیرایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نےمراسلے میں ہدایت کی ہے کہ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ چوکس رہے اور سیکیورٹی سخت کرنے کے تمام اقدامات کرے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain