تازہ تر ین

” اسرائیل“ میرے عہدہ سنبھالنے تک حوصلہ بلند رکھے

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کا عہدہ سنبھالنے تک حوصلہ بلند رکھے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر بیان جاری کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’اسرائیل کے ساتھ کسی کو بھی حقارت آمیز اور توہین آمیز رویہ اختیار کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ ’میں اپنی طرف سے پوری کوشش کر رہا ہوں کہ اوباما انتظامیہ کے کئی اشتعال انگیز بیانات اور اقدامات کو نظر انداز کروں۔مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں اسرائیل کی طرف سے نئی بستیاں تعمیر کے خلاف گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مذمتی قرارداد منظور ہونے کے بعد سے ڈونلڈ ٹرمپ سیخ پا نظر آرہے ہیں۔گزشتہ روز انہوں نے ٹوئٹر پر اقوام متحدہ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ’اقوام متحدہ میں بہت صلاحیت موجود ہے، لیکن اب وہ صرف ’لوگوں کے لیے وہاں جمع ہونے، گفتگو کرنے اور اچھا وقت گزارنے کا کلب بن گیا ہے، جو انتہائی افسوسناک ہے۔قبل ازیں جمعہ کے روز ڈونلڈ ٹرمپ نے تنبیہ کی تھی کہ ’اقوام متحدہ کے حوالے سے 20 جنوری کے بعد حالات بدل جائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain