تازہ تر ین

کالے دھن کیخلاف مہم نے نئی ” بلیک مارکیٹ“ کوجنم دیا

نئی دہلی (این این آئی) بھارت میں بڑے نوٹوں کی ندش کے بعد غریب عوام پریشان ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کانگریس رہنماراہول گاندھی وزیراعظم نریندر مودی پربرس پڑے۔کہادلی سرکار کی کالے دھن کےخلاف مہم نے نئی بلیک مارکیٹ کوجنم دیدیا۔بھارت میں بڑے نوٹوں کی بندش کےبعد چھوٹے لوگ پریشانی کا شکار ہیں ۔نریندرمودی کے اچانک فیصلے نے امیرکوغریب اور غریب کوبھکاری بنادیا جبکہ کالےدھن کےخلاف مہم نے ایک نئی بلیک مارکیٹ کوجنم دیدیا ہے۔ نئی دہلی میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنما و¿ں کی ملاقات ہوئی جس میں راہول گاندھی اور ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابینرجی نے مو دی سرکارکو کھری کھری سنائیں۔ راہول گاندھی نے کہاکہ مودی کی پالیسی سےکالادھن ختم نہ ہواغریب پریشان ہوگئے۔ساتھ ہی ایک نئی بلیک مارکیٹ وجود میں آگئی۔ اس نئی بلیک مارکیٹ میں وہ نوٹ تبدیل کیئے جاتے ہیں، جن کی قدر اب ختم ہوچکی ہے۔ راہول گاندھی نے مودی کے اقدامات کو بھارتی معیشت اور مالیاتی اداروں پر حملہ قرار دیا۔اپوزیشن رہنماممتابینرجی بولیں ، نوٹوں کی بندش اور نئے نوٹوں کے اجرا کے دوران غریبوں سے پیسہ چھین کرامیروں دے دیاگیا۔ انہوں نے ملکی حالات کوسپرایمرجنسی قراردی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain