تازہ تر ین

یہودی ریاست یا جمہوری، اسرائیل کسی ایک کا انتخاب کرے

واشنگٹن(سپیشل رپورٹر سے)امریکی سیکرٹری خارجہ سینیٹر جان کیری نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں یہودی آباد کاری سے امن برباد ہوگا،اسرائیل یہودی ریاست یا جمہوریت میں سے کسی ایک انتخاب کرے۔ امریکی سیکرٹری خارجہ سینیٹر جان کیری نے میڈیا بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر بارک اوبامانے امن کے لیے خطرات بھی مول لیے،خطے میں تصادم اورکشیدگی کسی کے مفادمیں نہیں، اسرائیل کے پاس ایک ہی راستہ ہے،جمہوری ریاست بنے یایہودی ریاست۔ انہوں نے کہا ہے کہ صدر بارک اوبامانے امن کے لیے خطرات بھی مول لیے، خطے میں تصادم اورکشیدگی کسی کے مفادمیں نہیں، ہم اسرائیل کے دوست ہیں اور اس کا مفاد چاہتے ہیں،اسرائیل اور فلسطین کو مل کررہنا ہوگا،امریکہ کو حق حاصل ہے کہ کسی بھی مسئلے پر پالیسی اختیار کرے،مشرق وسطیٰ میں یہودی آباد کاری سے امن برباد ہوگا،امریکہ نے سلامتی کونسل میں دو ریاستوں کے قیام کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے ایجنڈا یہودی انتہا پسندو سے لیا ہے،اسرائیل میں یہودی بستیوں میں اضافہ ہورہا ہے،اسرائیل یہودی ریاست یا جمہوریت میں سے کسی ایک انتخاب کرے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain