تازہ تر ین

گورنر رفیق رجوانہ کی شہباز شریف سے ملاقات …. اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ کے درمیان آج یہاں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، امن عامہ کی صورتحال اور صوبے میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں عوام کی ترقی و خوشحالی کے پروگرام پر عمل پیرا ہیں۔ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کے وسائل بچا کر شاندار مثال قائم کی گئی ہے۔ شفافیت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ منصوبوں کی تکمیل ہمارا طرہ امتیاز ہے اور موجودہ حکومت کی شفافیت اور معیار کے ساتھ منصوبوں کی تکمیل کو بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت پر کوئی مخالف بھی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ انہو ںنے کہا کہ دور آمریت میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا اور اس وقت کے حکمرانوں نے کاغذی منصوبوں کے ذریعے اپنی جیبیں بھریں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی اور وہاں کے عوام کی خوشحالی کیلئے تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دیا گیا ہے۔جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی اور خوشحالی انتہائی عزیز ہے۔ ترقیاتی اور دیگر پروگراموں میں جنوبی پنجاب کے کوٹے میں اضافہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیر مملکت صحت سائرہ افضل تارڑ نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت عامہ کی معےاری سہولتوں کی فراہمی اولےن ترجےح ہے اور صحت کے شعبہ کی بہتری کے لئے انقلابی نوعیت کی اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔ پنجاب حکومت نے مریضوں کو معیاری ادویات کی فراہمی کا مربوط پروگرام تشکیل دیا ہے۔ جعلی و غیر معیاری ادویات کی تیاری و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے۔جعلی و غیر معیاری ادویات تیار کرنے والے عناصر معاشرے کا ناسور ہیں اور اس مکروہ کاروبار کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے جعلی و غیرمعیاری ادویات تیار اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سزائیں اور جرمانے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں ڈرگ ایکٹ میں ترامیم کی جا رہی ہیں۔جعلی و غیر معیاری ادویات تیار کرنے والی قتل گاہوں کا مکمل خاتمہ ہمارا مشن ہے۔ جعلی و غیر معیاری ادویات کی تیاری و فروخت کرنے والوں کے خلاف سزائیں سخت کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لاہور سے بیجنگ میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ٹیکسٹائل سیکٹر سے وابستہ چینی کمپنیوں کے سربراہان او رپنجاب کے وفد سے خطاب کیا۔ اجلاس میں قائداعظم اپیرل پارک کے منصوبے کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم اپیرل پارک کا منصوبہ ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کے شعبے کی ترقی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس منصوبے کو اعلیٰ معیار، رفتار اور شفافیت سے مکمل کرنا ہے۔ چینی سرمایہ کار قائداعظم اپیرل پارک کے منصوبے میں سرمایہ کاری کیلئے آگے آئیں۔پنجاب حکومت اس منصوبے کیلئے ہرممکن سہولتیں فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم اپیرل پارک کے منصوبے کی تکمیل سے ٹیکسٹائل و گارمنٹس کی صنعت کو فروغ ملے گا۔اس منصوبے کو پیشہ ورانہ انداز میں تیزی سے مکمل کریں گے۔ صوبائی وزیر صنعت، سیکرٹری صنعت، پیڈمک اور متعلقہ حکام منصوبے پر عملدرآمد کے ذمہ دار ہوں گے اور اس منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرکے نتائج دینا ان کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے چےن کی واٹر سےکٹر کی کمپنےوں کے اعلی حکام سے خطاب کےااورپےنے کے صاف پانی کے منصوبے کے امور پر تبادلہ خےال ہوا۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے کے عوام کو پےنے کے صاف پانی کی فراہمی کا اےک بڑا منصوبہ بناےا ہے اورصاف پانی کمپنی کے اعلی حکام کی نااہلی ،غفلت اورغےر پےشہ ورانہ اندازکے باعث منصوبے مےں بلاجواز تاخےر ہوئی جس بناپر صاف پانی کمپنی کے اعلی حکام کو معطل کردےاگےاہے اورکنسلٹنٹس کو بلےک لسٹ کرنے کاحکم دےا ہے ۔انہوںنے کہا کہ اس منصوبے کو پنجاب حکومت کے دےگر منصوبوں کی طرح شفافےت کے ساتھ آگے بڑھائےں گے۔انہوںنے کہا کہ بعض حکام کی غفلت اورنااہلی کے باعث قےمتی وقت اوروسائل ضائع ہوئے ہےں ۔اب ہم نے انتہائی تےزی سے اپنی منزل کی جانب بڑھنا ہے اوراس منصوبے کےلئے پنجاب حکومت نے اربوں روپے کے فنڈز مختص کےے ہےں ۔انہوںنے کہا کہ چےنی کمپنےوں کی جانب سے اس منصوبے مےں دلچسپی کا خےر مقدم کرتے ہےں ۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کو درپیش تمام مسائل کے حل کیلئے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ توانائی بحران اور دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کئے گئے ہیں۔ توانائی بحران کے خاتمے کیلئے پاکستان بھر میںبجلی کے منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام ہو رہا ہے۔ انشاءاللہ 2017ء کے آخر تک لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو گا اورملک سے اندھیرے چھٹ جائیں گے۔ 2013 کے مقابلے میں آج کا پاکستان ترقی یافتہ، خوشحال اور پرامن ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) سندھ کے سینئر نائب صدر شاہ محمد شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیاجنہوںنے ان سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ساڑھے تین برس محنت، خدمت اور شفافیت کی گواہی دے رہے ہیں۔عوام کی خدمت کیلئے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے۔ سچ اور حق کی سیاست کے سامنے جھوٹ اور الزام تراشی کی منفی سیاست کا پول کھل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور عوام کی خدمت اور ان کے معیار زندگی میں بہتری لانا ہے اور اس ضمن میں وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت مخلصانہ کاوشیںکر رہی ہے اور گزشتہ ساڑھے تین برس کے دوران پاکستان کے کئی شعبوں میں بے پناہ بہتری آئی ہے اور موجودہ حکومت کے دور میں معیشت مضبوط ہوئی ہے اور سرمایہ کاری کیلئے فضا سازگار ہوئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی معاشی پالیسیوں سے ملک میںترقی کا عمل تیز ہوا ہے – وزیر اعلی نے کہا کہ دھرنا گروپ نے ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش کی لیکن عوام نے ان کے عزائم کو ناکام بنایا اورعوام کی ترقی کے مخالفین کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے – انہوںنے کہا کہ پاکستان کسی بھی صورت احتجاج یا افراتفری کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کی سیاست ہوگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سابق ڈائریکٹر جنرل سپورٹس، پنجاب عبدالعزیز مغل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا کے والد ملک اجمل یار ہنجرا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے۔لاہور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں بلدیاتی حکومتوں کو پراونشل فنانس کمیشن کے ذریعے وسائل کی تقسیم کے حوالے سے سفارشات کا جائزہ لیا گیا- وزیر اعلی محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب اور پسماندہ اضلاع کی ترقی ترجیحات میں شامل ہے- وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ وسائل کی تقسیم کے حوالے سے پسماندہ اضلاع خصوصاً جنوبی پنجاب کو ترجیح دی جائے- انہوں نے کہا کہ وسائل عوام کی فلاح پر بروقت اور شفاف طریقے سے استعمال کیلئے مالیاتی خود مختاری کے ساتھ بلدیاتی اداروں کی استعداد کار میں اضافہ بھی ضروری ہے- انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، پبلک ہیلتھ اور دیگر شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھانے والی بلدیاتی حکومتوں کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں اضافی فنڈ دیں گے- سیکرٹری خزانہ نے پراونشل فنانس کمیشن کے ذریعے بلدیاتی اداروں کو وسائل کی تقسیم کے حوالے سے بریفنگ دی- صوبائی وزراءرانا ثناءاللہ، منشاءاللہ بٹ، ملک ندیم کامران، عائشہ غوث پاشا، حمزہ شہباز اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain