تازہ تر ین

دپیکا پڈوکون کی پہلی ہولی وڈ فلم کی ریلیز میں تاخیر ، وجہ دو نامور اداکار

ممبئی( ویب ڈیسک ) بولی وڈ کی کامیاب اداکارہ دپیکا پڈوکون کی پہلی ہولی وڈ فلم ‘ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج’ کی دنیا بھر میں ریلیز 20 جنوری 2017 کو ہوگی تاہم اسے ہندوستان میں کسی اور تاریخ پر ریلیز کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی ریلیز ہندوستان میں 14 جنوری کو ہوگی، تاہم کئی رپورٹس میں ایسا بتایا جارہا ہے کہ اس فلم کی ریلیز تاریخ تبدیل کرنے کی وجہ شاہ رخ خان کی فلم ‘رئیس’ اور ہریتھیک روشن کی فلم ‘قابل’ ہے۔دراصل یہ دونوں بولی وڈ فلمیں ایک ساتھ 25 جنوری کو سینما گھروں میں مدمقابل ریلیز ہوں گی، اور اگر دپیکا پڈوکون کی فلم 20 جنوری کو ریلیز ہوتی تو اس فلم کو صرف 5 دنوں تک سینما گھروں میں اہمیت دی جاتی، اور یہی وجہ ہے کہ اس کی ریلیز تاریخ تبدیل کردی گئی۔اب فلم ‘ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج’ 14 جنوری کو ادیتیہ روئے کپور اور شردہا کپور کی فلم ‘اوکے جانو’ کے مدمقابل ریلیز ہوگی۔اس فلم کے مکمل ٹریلر میں دپیکا پڈوکون کی اداکاری کو ان کے مداحوں نے خوب سراہا تھا اور امید ہے کہ ان کی پہلی ہولی وڈ فلم بھی ان کی بولی وڈ فلموں کی طرح کامیاب ہوگی۔اگر بات بولی وڈ کی کی جائے تو دپیکا اس وقت سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ‘پدماوتی’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain