تازہ تر ین

پریانکا چوپڑا نئے سال میں کیا کرنےوالی ہیں ، اپنا پلان بتا دیا

لاس اینجلس( ویب ڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں اپنے ہالی ووڈ پراجیکٹس کی وجہ سے خاصی مصروف ہیں اور عموماً نئے سال کی خوشیاں نہیں مناتیں لیکن اس بار اداکارہ نے نئے سال کو بھرپور طریقے سے منانے کے ساتھ 2017 کے لئے اپنا پلان بھی جاری کردیا جس میں سرفہرست اپنے وزن پر توجہ دینا ہے۔ایک امریکی آن لائن جریدے کے مطابق بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ عام طور پر نئے سال کی خوشیاں نہیں مناتی لیکن اس بار نئے سال کی خوشیاں بھارتی شہر گوا میں اپنے قریبی دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ بھرپور طریقے سے مناﺅں گی اداکارہ کا کہنا تھا کہ رات کو جاگ کر نئے سال کی آمد کے لمحے کو بھرپور طریقے سے محظوظ بنانے کے ساتھ اپنا قیمتی وقت اپنے پیاروں کے ساتھ گزارنا چاہتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرا وزن ہمیشہ سے مسئلہ رہا ہے اس لئے میں کافی چھوڑنا چاہتی ہوں، پوری نیند لینا چاہتی ہوں اور جم جانے کے قابل ہونا چاہتی ہوں۔یہ میرا نئے سال کا منصوبہ ہے ، مجھے پورا یقین ہے کہ میں اپنا عہد پورا نہیں کر سکوں گی لیکن میں اس کی کوشش ضرور کروں گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain