گوجرانوالہ (بیورورپورٹ) نواحی گاﺅں گوندلانوالہ کے رہائشی محنت کش بشیر کی چار سالہ بیٹی روبینہ گلی میں کھیل رہی تھی کہ اس دوران گاﺅں کے بااثر چوہدری کے دو پالتو کتوں نے روبینہ پر حملہ کر دیا جس سے کم سن بچی شدید زخمی ہو گئی ، واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے بچی کو شدید زخمی حالت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈاکٹرز نے اسے لاہور ریفر کر دیا ہے ، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچی کے سر اور چہرے پر گہرے زخم آئے ہیں ، دوسری طرف پولیس کی جانب سے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔
