تازہ تر ین

ضمنی الیکشن کیلئے بلاول کے مقابلے میں کونسی جماعت امیدوار کھڑا کریگی …. اہم خبر

لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن اور جمیعت علماءاسلام کی جانب سے لاڑکانہ قومی اسمبلی کی نشست NA-204 پر بلاول بھٹو زرداری کے مد مقابل امید وار کھڑا کرنے کا اعلان ،بلاول بھٹو زرداری کو بلا مقابلہ منتخب نہیں ہونے دینگے۔ بابو سرفراز جتوئی ،مولانا راشد خالد محمود سومرو۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ایڈووکیٹ بابو سرفراز جتوئی اور جمیعت علماءاسلام کے صوبائی سیکریٹری جنرل راشد خالد محمود سومرو نے صحافیوں کو بتایا کہ ضمنی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کے مد مقابل امیدوار طور پر الیکشن میں حصہ لینگے ،رہنما و¿ں کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کو بلا مقابلہ منتخب نہیں ہونے دیا جائے گا ،عوام میں یہ غلط تاثرنہیں جانے دیا جائے گا کہ لاڑکانہ پیپلزپارٹی کا گڑھ ہے ،ماضی میں بھی این اے 204 پر پی پی امیدوار کیخلاف چوبیس ہزار سے زائد ووٹ کاسٹ ہوئے تھے جبکہ آج بھی الیکشن میں حصہ لینے والی جماعتوں کا مو¿قف ہے کہ پیپلز پارٹی نے نہ صرف سرکاری مشینری کا سابقہ الیکشن میں بے دریغ استعمال کیا بلکہ دھاندلی بھی کی اور الیکشن کمیشن کے قوانین کی سرعام دھجیاں اڑائیں جو کہ شہریوں سے ڈھکا چھپا نہیں ،شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے کے ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain