تازہ تر ین

مولانہ کا ایک ہی نعرہ رقم بڑھاﺅ نواز شریف ، ہم تمھارے ساتھ ہیں

کراچی (نمائندہ خصوصی‘ وقائع نگار) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا، پاکستان میں سب کے لئے قانون ایک نظام ہونا چاہیے، نوازشریف نے کچھ سال پہلے صرف5ہزار کا ٹیکس دیا، ملک کا تنخواہ دار بھی5ہازر سے زائد ٹیکس دیتا ہے، ایسا چلتا رہا تو جزیر ہ امیروں کا اور سمندر غریبوں کا ہوگا۔ وہ جمعہ کو کراچی میں کارکنوں سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نظام عدل تحریک انصاف کا منشور ہے، پاکستان میں سب کے لئے قانون کا ایک نظام ہونا چاہیے، تبدیلی تب آئے گی جب ملک میں سب کے لئے ایک قانون ہوگا، مغرب میں غریبوں کو مفت انصاف فراہم کیا جاتا ہے صرف عدالتی انصاف ہی نہیں ، غریبوں کو تعلیمی انصاف بھی ملنا چاہیے ، پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا۔ عمران خان نے کہا کہ ملک میں سرکاری تعلیی اداروں کا حال برا ہے ، نوازشریف نے کچھ سال پہلے صرف5ہازر روپے ٹیکس دیا، نوازشریف جیسے لوگوں سے ٹیکس لیں گے ، ملک کا تنخواہ دار بھی پانچ ہزار سے زائد ٹیکس دیتا ہے ، پیسے والے لوگوں سے ٹیکس نہیں لیا جاتا ، موبائل فون 100والے پر40روپے کا ٹیکس ایسا چلتا رہا تو جزیرہ امیروں اور سمندر غریبوں کا ہوگا۔ عمران خان نے کہا ہے کہ 27دسمبر کو بلاول کے 4 مطالبات سن کر ایسا لگا کہ اگر میرے چار مطالبات نہ مانے گئے تو میں رو پڑوں گا، پانا ما کیس میں ہم پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر تحریک چلارہے ہیں اس لئے میں پیپلز پارٹی کے خلاف زیادہ نہیں بولوں گا، مولانا کو دیکھو وہ کرپٹ،نواز شریف کو دیکھو وہ کرپٹ ،ان کی یونین بنی ہوئی ہے،اور ایک دوسرے کو بچاتے ہیں۔میرا گلہ ان لوگوں سے ہے جن کو سیاست میں آنا چاہئے تھا،مگر صرف چند لوگ ہی میرے ساتھ شامل ہوئے جنہیں ہاتھوں میں گنا جاسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعے کو کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں انصاف پروفیشنلز فورم کے زیر اہتمام منعقد ہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے خطاب میں انہوںنے کہا کہ قبضہ گروپ اسمبلیوں میں بھرا پڑا ہے،وہ پولیس کے ساتھ ملکر کو لوگوں ڈرا دھمکا کران کی زمینوں پر قبضہ کرتے ہیں،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری نہ کرنےمیں سب سے بڑی رکاوٹ امن و امان کا مسئلہ ہے،60 کی دہائی یں پاکستان ایک مثالی ملک تھا،اور اب ایشیا کا ایتھوپیا پاکستان بننے جارہا ہے۔لوگ مجھ سے گلہ کرتے ہیں عمران صاحب آپ نے اس آدمی کو لے لیا وہ بڑا دو نمبر آدمی ہے،میں ان لوگوں سے پوچھتا ہوں آپ نے میرے لئے آپشن کیا چھوڑا ہے۔لوگ کہتے ہیں عمران خان بڑی سخت زبان استعمال کرتا ہے،مجھے بتائیں میں ڈاکو کو ڈاکو نہ کہوں تو کیا کہوں،لوگوں کی قوت خرید ختم ہوگئی ہے،ہزاروں روپے کی چوری کرنے والا جیلوں میں اور اربوں کھربوں کی پاناما میں چوری کرنے والوں کو چور نہ کہو۔مولانا کو دیکھو وہ کرپٹ،نواز شریف کو دیکھو وہ کرپٹ،ان کی یونین بنی ہوئی ہےایک دوسرے کو بچارہے ہیں ،کوئی مذہب کے نام پر سیاست کررہا ہے،کوئی شوشلزم کے نام پرمگر عمران خان کے خلاف سب ایک ہوجاتے ہیں ۔سیاست میں نظریہ ختم ہوچکا ہے۔سب کا مفاد ایک ہے،نہیں چاہتے کہ نظام تبدیل ہو۔ ضمنی الیکشن میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے حلقوں سے اپنے امیدوار بھی کھڑے کرینگے،”نواز شریف رقم بڑھاو¿ ہم تمارے ساتھ ہیں“،یہی مولانا فضل الرحمان کا نعرہ ہے ،ان کے ہوتے ہوئے کسی یہودی سازش کی ضرورت نہیں ،پانامہ لیکس ملک کے مستقبل کی جنگ ہے جسے ہر صورت میں جیتنا ہوگا، اسحاق ڈارنے کالادھن سفید کرنے کی اسکیمیں بنائیں ، نوازشریف اپنا پیسہ بنانے کے لیے ملک تباہ کررہے ہیں،پنجاب میں مسلح گروہ موجود ہیں ، وہاں بھی نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی ہونی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی میں کینٹ ڈویژن میں پارٹی کے اجلاس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں کیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک پر کرپٹ حکمران مسلط ہیں اور ان کی کرپشن کی وجہ سے قوم غریب سے غریب تر ہوتی جا رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ دنیا میں جب کوئی بھی ملک کرپشن کرتا ہے تو وہ ملک تباہی سے دوچار ہوجاتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ اسحاق ڈارنے کالادھن سفید کرنے کی اسکیمیں بنائیں جب کہ نوازشریف اپنا پیسہ بنانے کے لیے ملک تباہ کررہے ہیں، پیسہ بنانے کے لیے حکمران ملک کو کھوکھلا کر رہے ہیں اور کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے لہذا کرپشن کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے، پاناما کیس پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے اور ہمیں اس کو جیتنا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پاناما لیکس کے ایک نکاتی ایجنڈے پر آصف علی زرداری کی سربراہی میں اپوزیشن جماعتیں اکھٹی ہوسکتی ہیں اور تحریک انصاف پاناما لیکس پر پیپلز پارٹی سے بات کرسکتی ہے تاہم ہم انتخابی اتحاد نہیں کر سکتے،قومی اسمبلی کے آمدہ ضمنی الیکشن میں ہم آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے حلقوں سے بھی اپنے امیدوار کھڑے کرینگے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain