لاہور (سٹاف رپورٹر) ضیاشاہد ٹی وی پروگرام میں ملک میں غریب طبقات پر ہونے والی بے انصافیوں کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔ انہوں نے نے کہا پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف سخت گیر منتظم ہیں۔ میں منتظر ہوں کہ کب مظلوم بچی کے سر پر ہاتھ رکھنے کے لئے حافظ آباد جاتے ہیں اور ان کا ہیلی کاپٹر جو اس کام کے لئے استعمال ہوتا رہا ہے کس دن حافظ آباد کا رخ کرتا ہے۔