تازہ تر ین

لاہور ایئر پورٹ کی خوبصورتی ختم …. مویشی منڈی بن گیا

لاہور (طلال اشتیاق+فوٹو گرافر عمر فاروق )علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ اے ایس ایف کی من مانیاں سفارشی چٹوں اور مخصوص پاسسز کے ذریعے نیشنل اور انٹرنیشنل فلائٹوں پر آنے،جانے والے مسافروں کے رشتہ داروں کی ٹولیوں نے انتظار گاہ اور پارکنگ کے علاقہ میں ڈیرے ڈال دیئے جبکہ بیرون ممالک مسافروں کی روانگی کیلئے 5 دروازوں میں سے 3 کو بند کردیا گیا جس کے باعث بیرون ممالک جانے والے مسافر شدید مشکلات کا شکار ہوگئے،دیہاتی علاقوں سے آنے والے مسافروں کے رشتے داروں کی جانب سے موبائل کیمرو ں کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے سیلفیاں لیتے ہوئے سکیورٹی تقدس کو بھی پامال کردیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر روزانہ ہزاروں مسافر اندرون اور بیرون ممالک آتے جاتے ہیں جنہیں اپنے ساتھ ایک ہی رشتہ دار یا دوست کو چھوڑنے اور لینے کی اجازت ہوتی ہے جبکہ اے ایس ایف اہلکاروںکی مبینہ چشم پوشی کے باعث شہر کے حساس ترین مقام علامہ اقبال ائیر پورٹ پر بیرون ممالک سے آنے اور جانے والے مسافروں کے ساتھ درجنوں کی تعداد میں رشتہ دار اور دوستوں کو ایک مخصوص طریقہ کار سے ائیر پورٹ کی پارکنگ اور انتظار گاہوں میں غیر متعلقہ افراد کی جانب سے قابض ہو کر بیٹھ جاتے ہیں جس کے باعث لاہور ائیر پورٹ انٹر نیشنل سطح پر خوبصورتی کی بجائے مویشی منڈی کی شکل اختیار کر گیا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ایس ایف اہلکاروں کی جانب سے اپنے رشتے داروں اور دوستوں کو پروٹوکول پاسز جاری کر دیتے ہیں جس کے باعث ائیر پورٹ پر رش ہونے سے گندگی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچ رہا ہے مسافروں کے ساتھ آنے والے افراد کے رشتہ داروں کی رش کے باعث الیکٹرک زینے بند کردیئے گئے جس کے باعث معذور اور بوڑھے افراد سمیت شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انتظار گاہوں پر مسافروں کو لینے کیلئے آنے والے افراد بستر تان کر لیٹ جاتے ہیں جس کے باعث وہاں موجود دیگر مسافروں کو انتظار کیلئے گھنٹوں کھڑے ہونے کی زحمت برداشت کرنی پڑتی ہے جبکہ اے ایس ایف اہلکار وں کی جانب سے ائیر پورٹ کے اندر موجود مسافروں کیلئے امیگریشن کروانے کے ساتھ ائیر پورٹ کے اندر سے باہر جانے اور اندر جانے کیلئے موجود مختص 5 دروازوں میں سے 3 کو بند کردیا گیا جبکہ 2 دروازے کھلے ہونے سے ائیر بس تک پہنچنے کیلئے شدید رش کے باعث مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیر پورٹ سکیورٹی فورسز کی جانب سے ان 3 بند دروازوں پر سکیورٹی اہلکاروں کی کمی اور مصنوعی رش پیدا کرتے ہوئے اپنی افادیت کو اجاگر کرنا ہے ،علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر رش ہونے سے ان میں موجود مسافروں کے رشتہ دار ائیر پورٹ کے سکیورٹی تقدس کو پامال کرتے ہوئے موبائل کیمروں سے اپنی سیلفیاں اور تصاویر بنانے کی پابندی کو ہوا میں اڑاتے ہوئے رن وے اور دروازوں کی تصاویر بنا تے ہوئے سکیورٹی کے انتظامات پر سوالیہ نشان چھوڑ رہے ہیں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain