سڈنی (اے پی پی) کرکٹ آسٹریلیا نے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز رکی پونٹنگ کو سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز کےلئے ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ وہ جسٹن لینگر اور جیسن گلیسپی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے گزشتہ ہفتے سابق فاسٹ باﺅلر جیسن گلیسپی کی خدمات حاصل کی تھیں۔ آسٹریلیا اور سری لنکا کے مابین ٹی 20 سیریز فروری میں کھیلی جائے گی۔