لاس اینجلس (شوبزڈیسک) رنگ برنگی مچھلیاں سپر ہیرو پر بھاری پڑگئیں۔ خوبصورت مچھلیوں کا ایسا جادو چلا کہ سپر ہیرو فلم ”کیپٹن امریکا سول وار“ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم ”فائنڈنگ ڈوری“نے 2016ءمیں سب سے زیادہ دولت کمائی۔ رنگ برنگی مچھلیوں کے ایڈوانچر پر مبنی فلم ”فائنڈنگ ڈوری“ کا جادو سر چڑھ کر بولا۔بزنس میں بھاری بھرکم فلم ”کیپٹن امریکا“ کو بھی مات دے دی۔والٹ ڈزنی کی اینی میٹڈ فلم نے پچاس ارب، ستانوے کروڑ روپے سے زیادہ کمائے۔ سپر ہیرو کی کہانی ”کیپٹن امریکا سول وار“ فلم کو کمائی کی دوڑ میں دوسرا نمبر ملا۔ مارول اسٹوڈیوز کی فلم کیپٹن امریکا سول وار کے حصے میں بیالیس ارب ستتر کروڑ روپے آئے۔یونیورسل سٹوڈیوز کی اینی میٹڈ فلم ”دی سیکرٹ لائف آف پیٹس“ اڑتیس ارب اکسٹھ کروڑ روپے سمیٹ کر تیسری پوزیشن پر رہی۔