تازہ تر ین

بی سی سی آئی صدر عہدے سے فارغ….

نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی سپریم کورٹ نے بھارتی کر کٹ بورڈ( بی سی سی آئی) کے صدر انوراگ ٹھاکر کو لودھا پینل کے احکامات نہ ماننے پر عہدہ سے برطرف کردیا۔بھارتی میڈ یا کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا( بی سی سی آئی) کے صدر انو راگ ٹھاکر اور بی سی سی آئی سیکریٹری اجے شرکے کو ان کے عہدے سے ہٹادیا انہیں لودھا پینل کی سفارشات کی عدم تعمیل کے باعث ہٹایا گیا۔واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ میں دائر درخواستوں پر گزشتہ سال جسٹس آر ایم لودھا کی سربراہی میں ایک کمیشن کیا گیا تھا جس نے انڈین بورڈ میں بڑے آفیشلز کی عمر اور مدت ملازمت کی حد مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی شخص کو کرکٹ بورڈ میں لگاتار دو مرتبہ ایک ہی عہدے پر منتخب کرنے کی پابندی عائد کرنے کی سفارشات کی تھیں۔لودھا کمیٹی کی جانب سے بھارتی سپریم کورٹ میں کئی تجاویز پیش کی گئی تھی جسے سپریم کورٹ نے قبول جبکہ بی سی سی آئی نے اسے ماننے سے انکار کردیا تھا۔ گزشتہ روز بھارتی سپریم کورٹ نے لودھا کمیٹی کی سفارشات پر عمل نہ کرنے پر بی سی سی آئی کے صدر اور سیکریٹری کو ان کے عہدے سے ہٹادیا۔واضح رہے کہ انوراگ ٹھاکر حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ہیں اور ان کے وزیر اعظم نریندر مودی سے قریبی تعلقات ہیں اور وہ بی سی سی آئی کے سابق صدر ششانک منوہر کے مستعفی ہونے کے بعد اس عہدے پر براجمان ہوئے تھے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain