تازہ تر ین

سڈنی ٹیسٹ کا پہلا روز, آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے بڑی مشکل کھڑی کردی

سڈنی(ویب ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ میچز کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 365 رنز بنالئے ہیں۔ اننگز کا آغاز آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر اور میٹ رنشا نے کیا۔ ڈیوڈ وارنر نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی 11ویں سنچری مکمل کرنے کے بعد 113 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر آو¿ٹ ہوگئے جس کے کچھ ہی دیر بعد عثمان خواجہ اور کپتان اسمتھ بھی پویلین لوٹ گئے تاہم اوپنر میٹ رنشا 91 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔سڈنی ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی ٹیم میں اوپنر سمیع اسلم کی جگہ شرجیل خان اور سہیل خان کی جگہ عمران خان کو شامل کیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain