تازہ تر ین

تفریحی ٹیکس …. حکومتی فیصلہ پر عوام آگ بگولہ

لاہور (خصوصی رپورٹ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے صوبہ بھر کے سینماﺅں پر پھر سے انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ایکسائز حکام نے سینما مالکان سے تفریحی ٹیکس کی وصولی کیلئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ تفریحی ٹیکس ادا کریں اور اپنا ریکارڈ مرتب کریں۔ ایکسائز حکام نے سینما مالکان کو 2سال کیلئے تفریحی ٹیکس کی چھوٹ دی تھی جس کی مدت یکم جنوری کو ختم ہوگئی۔ واضح رہے سینما مالکان سے پہلے 65فیصد تفریحی ٹیکس وصول کیا جاتا تھا‘ فلمی بحران پر سینما مالکان سے 20فیصد ٹیکس لینے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد حکومت نے 2سال سے سینما مالکان کو ٹیکس معاف کر دیا تھا۔ ایکسائز حکام کے مطابق ابھی تک انہیں حکومت کی جانب سے کسی قسم کی ہدایات موصول نہیں ہوئیں کہ سینما مالکان سے تفریحی ٹیکس وصول نہ کیا جائے۔ حکومت جو فیصلہ کرے گی اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain