تازہ تر ین

جناح ہسپتال : فرش پر مریض بد ستور موجود ….

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹرسے) صوبائی دارلحکومت کے ٹےچنگ ہسپتال مرےضوں کی جان بچانے کی بجائے موت بانٹنے لگے۔ قصور کی رہائشی 60سالہ زہرہ بی بی تین ٹیچنگ ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی آس میں در بدر کی ٹھوکریں کھانے کے بعد جناح ہسپتال میں بیڈ نہ ملنے پر ٹھنڈے فرش پر دم توڑ گئی وزیر اعلی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی لواحقین مرحومہ کو تدفین کےلئے قصور لے گئے تفصیلات کے مطابق قصور کی رہائشی60سالہ زہرہ بی بی کو دل کی تکلیف کے باعث اس کا عزیز محمد عمر اور دیگر لیکر پی آئی سی آئے جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی معائنہ کے بعد مریض کے لواحقین کو گردوں کی خرابی کہ کہہ کر مریضہ کو سروسز ہسپتال لے جانے کی تجویز دی جس پر مریضہ کو سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مریضہ کو ایمرجنسی سے ہی جناح ہسپتال لیجانے کا کہہ کر جان چھڑا لی لواحقین شدید تکلیف و درد میں مبتلاءاپنی مریضہ کی جان بچانے کےلئے اسے گاڑی میں ڈال کر جناح ہسپتال پہنچ گئے جہاںشدید علیل مریضہ کو ایمرجنسی میڈیکل ون میں داخل توکیا گیا اور ابتدائی طبی امداد بھی دی گئی مگر بعد ازاں مریضہ کو داخلے کے لیے میڈیکل یونٹ ون کے وارڈ میں بجھوایا گیا جہاں بیڈ دستیاب نہ ہونے کے باعث مریضہ کو وارڈ کے ٹھنڈے فرش پر ہی لٹا کر نرسز نے ڈاکٹروں کی ہدایت پر ڈرپ لگا دی مگر 60سالہ زہرہ بی بی کے علاج میں تاخیر ہونے کی وجہ سے وہ جانبر دا نہ ہو سکی اور فرش پر ہی دم توڑ گئی اس حوالے سے جناح ہسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریضہ کے لیے بیڈ کا انتظام کیا جارہا تھا کہ وہ جان کی بازی ہار گئی۔ ہسپتال سے ڈیتھ سرٹیفکیٹ ملنے کے بعد مریضہ کے لواحقین مرحومہ کو تدفین کے لیے اپنے آبائی علاقے قصور لے گئے۔جبکہ میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کا تعین کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔اورکنگ ایڈووڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر فیصل مسعود کی قیادت میں تین رکنی کمیٹی قائم کر دی جس میں وی سی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی سردار فخر امام سمیت محکمہ صحت کے ایک ایڈیشنل سیکرٹر ی ٹیکینکل ڈاکٹر سلمان شاہد کو شامل کیا گیا جنہیں ہدایت کی گئی ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کر کے رپورٹ 24گھنٹے اندر اندر پیش کی جائے علاوہ ازیں محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق صوبائی وزیر صحت اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے جناح ہسپتال میں مبینہ طور پر ایک مریضہ 60سالہ زہرہ انور کو وارڈ میں بستر نہ دینے اور فرشی بستر پر اس کی ہلاکت کے واقعہ کی تحقیقات کے لئےہدایت کر دی ہے دریں اثنائ وزیر صحت افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سپیشل سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر ساجد چوہان کے ہمراہ جناح ہسپتال پہنچ گئے اور پرنسپل پروفیسر محمود شوکت اور ایم ایس ڈاکٹر ظفر یوسف سے مریضہ کو فراہم کئے گئے علاج معالجہ بارے معلومات حاصل کیں۔ بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ صوبے کے ہسپتالوں میں روزانہ لاکھوں مریض آتے ہیں جنہیں علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں تاہم اس افسوسناک واقعہ کے بارے مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے گی اور اگر کسی کی کوتاہی ثابت ہوئی تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain