تازہ تر ین

کرپشن الزامات وزیر اعظم سے پولیس کی 3 گھنٹے تفتیش

مقبوضہ بیت المقدس(ویب ڈیسک )کرپشن اور غیر قانونی تحائف کے الزامات پر اسرائیلی وزیراعظم سے پولیس نے تین گھنٹے تک تفتیش کی تفتیش کی تاہم اسکی تفصیلات سامنے نہ آسکیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی پولیس وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو پر لگے بدعنوانی کے الزامات کی تفتیش کرنے ان کے گھر پہنچی حکام نے کرپشن اور غیر قانونی طور پر تحائف وصول کرنے کے الزامات پر نیتن یاہو سے تین گھنٹے تک تفتیش کی مگر تفتیش کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود پر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ غلط کام نہیں کیا مخالفین زیادہ خوشی کا اظہار نہ کریں۔واضح رہے کہ نیتن یاہو کے حوالے سے حالیہ مہینوں میں سامنے آنے والے اسکینڈلز پر ان کے مخالفین نے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھامگر ان پر مقدمہ نہ چل سکا اسرائیلی وزیراعظم پر عوامی پیسہ ضائع کرنے کا الزام بھی ہے جس میں برطانیہ کے ایک دورے کے دوران حسب ضرورت ذاتی بیڈ روم پر ایک لاکھ ستئیس ہزار ڈالر خرچ کرنا بھی شامل ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain