سڈنی(ویب ڈیسک)پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اظہرعلی نے بطور اوپنر کینگروز کے خلاف باہمی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں روایتی حریف بھارتی بلے باز سنیل گواسکر کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح وہ بحیثیت اوپنر کینگروز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں زیادہ رنز بنانے والے ایشین بلے باز بن گئے، اظہر نے آسٹریلیا کے خلاف جاری آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار نصف سنچری بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا، اظہر نے کینگروز کے خلاف رواں سیریز میں اب تک 5 اننگز میں 382 رنز بنا رکھے ہیں اور ابھی وہ 58 رنز پر ناقابل شکست ہیں، گواسکر نے 1985ء میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلی گئی تین میچوں کی سیریز میں 352 رنز بنا رکھے تھے۔