برسبین ( ویب ڈیسک ) ثانیہ مرزا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔ ثانیہ اور میٹک سینڈز نے کوارٹر فائنل میں بیگو اور کاسٹکینا کی جوڑی کو کانٹے دار مقابلے کے بعد شکست دی ۔ آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کی امریکن جوڑی دار بیتھانی میٹک سینڈز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رومانیہ کی بیگو اور اس کی روسی جوڑی دار کاسٹکینا کو زبردست مقابلے کے بعد 4-6 ، 6-4 اور 5-10 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔