تازہ تر ین

کرسٹیانو رونالڈو کے معاشقوں کی فہرست منظر عام پر …. مداح آگ بگولہ

مانچسٹر( ویب ڈیسک ) کرسٹیانو رونالڈو نے فٹ بال کی دنیا میں کم عمری میں اپنا سکہ جمایا جو ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ گزرجانے کے باوجود بدستور قائم ہے۔رتگال کے فٹ بال کلب اسپورٹنگ سے پروفشنل کھیل کا آغاز کرنے والے رونالڈو 18 سال کی عمر میں انگلینڈ آئے اور مانچسٹر یونائیٹڈ سے منسلک ہوئے، اس وقت وہ بہت شرمیلے سے لڑکے تھے لیکن انھیں سپر اسٹار بننے میں زیادہ وقت نہیں لگا۔رونالڈو نے اپنی صلاحیتوں سے پوری دنیا کو متاثر کیا اور بہترین کھیل کے باعث دنیا کے ہر فٹ بال کلب کی مانگ بن گئے اور بہترین فٹنس، قد وقامت اور شخصیت کے باعث کئی خواتین کے دلوں کی دھڑکن بھی بن گئے۔اسپورٹس ویب سائٹ نے ایک ایسی فہرست ترتیب دی ہے جس میں رونالڈو کے پانچ معاشقے درج کیے گئے ہیں جن میں پہلی امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پیداہونے والی کم کردشیان کی شہرت ٹی وی میزبان کی حیثیت سے ہے لیکن 2007 میں ان کی ایک خفیہ ویڈیو کے عام ہونے کے بعد ان کا نام پوری دنیا میں موضوع بحث بن گیا تھا۔36 سالہ کم کردشیان اپنے سابق دوست امریکا کی نیشنل فٹ بال لیگ کے کھلاڑی ریگی بش سے علیحدگی کے بعد اسپین کے شہر میڈرڈ میں چھٹیاں گزارتے ہوئے رونالڈو کے ساتھ پائی گئی تھیں۔رونالڈو اور کم کردشیان مبینہ طورپر ایک نائٹ کلب میں لذیذ کھانا نوش کرتے بھی پائے گئے تھے لیکن اس کے بعد کیا ہوا کوئی نہیں جانتا لیکن اب کم کردشیان کینی ویسٹ کی بیگم ہیں اور بچوں کی ماں بن چکی ہیں۔روسی ٹینس اسٹارماریا شیراپوا اپنی خوب صورتی اور بہترین کھیل کے باعث دنیا کی مشہور شخصیات میں شامل ہیں وہ عالمی نمبر ایک کی پوزیشن پر بھی فائز رہیں۔2006 میں جب رونالڈو اور ماریا شیراپوا مسلسل کامیابیوں کی سیڑھیاں چڑھ رہے تھے تو میڈیا اور فوٹو گرافروں کی جانب سے یہ افواہیں گردش عام تھیں کہ دونوں اسٹارز کے آپس میں رابطے ہیں لیکن انھوں نے کبھی تصدیق نہیں کی۔برطانوی ماڈل و اداکارہ جیماایٹ کینسن اور رونالڈو کی ملاقاتوں کو میڈیا نے پہلی مرتبہ 2007 میں رپورٹ کیا تھا جبکہ کہا جارہا ہے کہ دونوں اسٹارز 20 سال کی عمر سے پہلے سے اچھے دوست رہے ہیں اور دونوں کے درمیان مسلسل تعلق رہا ہے۔رونالڈو اور جیما ایٹ کینسن مہنگے ریستوران میں لذیذ کھانوں اور کافی سے بھی محظوظ ہوتے رہے، دونوں کے تعلقات گرم جوشی سے چل رہے تھے لیکن دراڑ اس وقت پڑی جب جیما نے اپنے تعلق کو پرجوش انداز میں میڈیا میں بیان کردیا۔رونالڈو کو جیما کی یہ بات پسند نہیں آئی اور اس کا نتیجہ دونوں کے درمیان علیحدگی کے طورپر نکلا اور دونوں کی راہیں جدا ہوگئیں۔آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ رونالڈو جہاں امریکا، برطانیہ، روس اور اسپین کی حسیناو¿ں کے اسیر رہے ان کا تعلق ہندوستان کی ایک اداکارہ سے بھی رہا ہو۔بپاشاباسو اور رونالڈو پرتگال میں ایک کلب میں ایک ساتھ پائے گئے تھے لیکن دونوں کا ساتھ بہت مختصر ثابت ہوا اور اس کے بعد کہیں نظر نہیں آئے۔30 سالہ ایرینا شیک کا تعلق روس سے ہے اور وہ مشہور ماڈل ہیں لیکن رونالڈو کے ساتھ ان کے تعلق سے دنیا واقف ہے اور دونوں کے درمیان 2010 سے 2015 تک پورے پانچ سال تک ایک مضبوط رشتہ رہا لیکن وہ 2015 میں ناپائیدار ثابت ہوا اور دونوں میں علیحدگی ہوئی۔رونالڈو کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام رونالڈو جونیئر ہے لیکن ان کے ماں کے حوالے سے کوئی نہیں جانتا جو ایک پوشیدہ راز ہے لیکن رونالڈو اپنے بیٹے سے بے پناہ محبت کرتے ہیں جبکہ یہ حقیقت مانی جاتی ہے کہ یہ بیٹا ایرینا شیک کا بیٹا نہیں ہے۔ایرینا شیک نے اپنے تعلق کے دوران رونالڈو کو ماڈلنگ کی دنیا میں متعارف کرانے میں بھی کردار ادا کیا جس کا اعتراف رونالڈو نے بھی کیا تھا۔رونالڈو اور ایرینا شیک کے درمیان 2015 میں علیحدگی ہوئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain