تازہ تر ین

وزیر اعظم کا کشمیر بارے اہم اعلان ….مودی کی نیندیں حرام

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ اور شناخت ہے، جنت نظری وادی کو اس طرح جلتا نہیں دیکھ سکتے،م کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے،بین الاقوامی اداروں کی توجہ اس جانب مبذول کراتے رہیں گے، کشمیری جس بہادری اور عزم کے ساتھ قابض افواج کا جواں مردی سے مقابلہ کر رہے ہیں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، کشمیری نوجوان کشمیر کی تاریخ میں نیا باب رقم کر رہے ہیں ، اپنے کشمیری بھائیوں کی ہر خوشی اور غم میں ان کے ساتھ شریک ہیں، ہم نے کشمیر کا معاملہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لے مختلف ممالک میں وفود بھیجے،کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اٹھایا، کشمیر کو اس طرح جلتا نہیں دیکھ سکتے اور حق اور سچ کی آواز گولیوں سے نہیں دبائی جا سکتی، دنیا جاتی ہے کہ کشمیر میں کیا ہو رہا ہے اور کون نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق حل کرنا ہوگا ۔ وہ جمعرات کو کشمیر کے حوالے سے بین الاقوامی پارلیمانی سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سیمینار کا بروقت انعقاد کیا گیا‘ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ اور شناخت ہے‘ کشمیر کے نوجوان آزادی کی نئی تاریخ رقم کررہے ہیں۔ سیمینار سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے راہیں تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔ برہان وانی کی شہادت کے بعد نوجوانوں میں نیا جوش و ولولہ پیدا ہوا۔ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی‘ سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہش کے مطابق حل کرنا ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے مختلف ملکوں میں نمائندہ بھیجے ۔پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال جنرل اسمبلی میں میں نے مسئلہ کشمیر کو اٹھایا۔ کشمیر کو جلتا ہوا نہیں چھوڑا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ استصواب رائے سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حقوق دیئے جاسکتے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ کشمیر کا ہے۔ ستر سال سے جاری کشمیریوں کی جدوجہد کو طاقت سے نہیں دبایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کشمیریوں میں انسانی حقوق کے تحفظ کی ضمانت فراہم کرتی ہے۔ سیمینار مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ہمارے عزم کا عکاس ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کا حل گزشتہ سات دہائیوں سے زیر التواءہے ۔بھارتی فوج کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔ گزشتہ تین سال میں مسئلہ کشمیر پر درجنوں قراردادیں پیش کی گئیں ۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی قوانین کو کالا قانون قرار دیا ہے۔ بھارت کشمیریوں کا قتل عام فوری بند کرے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے سیمنارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ینگ پارلینمٹرین کی جانب سے فورم کے انعقاد کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ کشمیری حق خود ارادیت کے لئے مسلسل جدوجہد کررہے ہیں۔ بھارتی فوج کشمیریوں کے خلاف طاقت کا بے دریغ استعمال کررہی ہے۔ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر پاکستان اور بھارت کے تعلقات معمول پر نہیں آسکتے۔ سیمینار میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف‘ مشیر خارجہ سرتاج عزیز‘ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق‘ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب‘ آزاد کشمیر کے صدر اور وزیراعظم نے بھی شرکت کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain