سڈنی(ویب ڈیسک)پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان اظہر علی نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں 71 رنز کی اننگز کھیل کر آسٹریلین سرزمین پر ایک سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔اظہر علی سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے دن اظہر علی وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں رن آو¿ٹ ہو کر پویلین لوٹے لیکن اس اننگز کے دوران انہوں نے ایک ایسا ریکارڈ اپنے نام کر لیا جو کوئی پاکستانی نہ کر سکا۔اظہر اب آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی پانچ اننگز کے دوران 395 رنز بنا چکے ہیں اور اس کےساتھ ہی آسٹریلیا میں ایک سیریز کے دوران سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بیٹسمین بن گئے ہیں۔اس سے قبل یہ ریکارڈ محسن حسن خان کے پاس تھا جنہوں نے 9 اننگز میں 390 رنز بنائے تھے اور ان کا سب سے بڑا اسکور 152 رنز تھا۔ اس فہرست میں تیسرا نام ظہیر عباس کا ہے جنہوں نے چھ اننگز میں 343 رنز بنائے جبکہ قاسم عمر نے نو اننگز میں 327 اور ظہیر عباس ہی نے ایک اور سیریز کی 9 اننگز میں 323 رنز بنائے تھے۔