تازہ تر ین

پنجاب میں دہشتگردوں سہولت کاروں کیخلاف کریک ڈاﺅن کا فیصلہ

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی، ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی، جنرل آفیسر کمانڈنگ 10 ڈویژن میجر جنرل سردار طارق امان، چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا، سیکرٹری داخلہ پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان، سیکرٹری نیشنل سکیورٹی ڈویڑن شعیب احمد صدیقی اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ چار گھنٹے طویل اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبے سے دہشت گردی، عسکریت پسندی،انتہا4 پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی، عسکریت پسندی ،انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کئے جانیوالے اقدامات پر اطمینان کا اظہارکیا گیا۔ اجلاس میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر پنجاب حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وطن عزیز میں امن کیلئے قیمتی جانوں کے نذرانے پر پیش کرنیوالے پاک افواج کے افسروں و جوانوں، پنجاب پولیس کے افسروں واہلکاروں اور دیگر اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد کی قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی، عسکریت پسندی ،انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے مزید مربوط اور موثر اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو مالی معاونت فراہم کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈان ہو گا اور دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کو مالی معاونت کی فراہمی کی ہر قسم کے ذرائع بند کئے جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر کی اشاعت و تقسیم میں ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کیا جائے گا اور اشتعال انگیز تقاریر پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا،اسی طرح ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور سوشل میڈیا پر انتہاپسندی ، عسکریت پسندی اور فرقہ واریت پھیلانے والوں کے خلاف بھی سخت ترین کارروائی ہوگی۔ اجلاس میں پنجاب کے داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلی محمد شہبازشریف نے صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بقا دہشت گردی کے خاتمے میں ہی مضمر ہے اور پوری قوم اس مقصد کے حصول کیلئے یکجا ہے۔نیشنل ایکشن پلان پاکستان میں امن کی ضمانت ہے۔سیاسی و عسکری قیادت کے متفقہ فیصلوں کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت کئے جانے والے اقدامات کے باعث دہشت گردی اور فرقہ واریت کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کامیابیوں کا ثمر انہی قربانیوں سے ممکن ہوا ہے اور آج پاکستان پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ اور پرامن بن چکا ہے۔ وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف سے مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے بھی ملاقات کی۔اس موقع پر کور کمانڈر لاہورلیفٹیننٹ جنرل صادق علی بھی موجود تھے۔ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کیے جانے والے اقدامات پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے بورڈ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں اتھارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل اور دیگر امور کی منظوری دی گئی-وزیر اعلی شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری ادویات اور ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے -کسانوں کو معیاری زرعی ادویات کی فراہمی کے حوالے سے بھی یہ اتھارٹی موثر کردار ادا کرے گی-انہوں نے کہا کہ خوراک اور ادویات کے نام پر عوام کو زہر کھلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور جعلی زرعی ادویات کے کاروبار کے ذریعے کسی کو کسانوں کا معاشی قتل نہیں کرنے دیں گے – صوبے سے جعلی ادویات اور ملاوٹ شدہ خوراک کی تیاری اور فروخت کے گھنا¶نے کاروبار کو جڑسے اکھاڑ پھینکیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے آج ےہاں وفاقی وزےر صنعت و پےداوار غلام مرتضیٰ خان جتوئی نے ملاقات کی ۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت کی ٹھوس معاشی پالےسےوں کے باعث قومی معےشت مےں نماےاں بہتری آئی ہے۔تجارتی و معاشی سرگرمےوں اورسرماےہ کاری کے فروغ سے روزگار کے نئے مواقع پےدا ہو رہے ہےں ۔انہوںنے کہا کہ گزشتہ ساڑھے تین برس کے دوران معاشی محاذ پر شاندار کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ عام آدمی کی زندگی میں خوشحالی لانے کے منصوبے تیزرفتاری سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain