تازہ تر ین

سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی میچ پر گرفت مضبوط

سڈنی( ویب ڈیسک ) تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور پہلی اننگز میں 223 رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد میزبان ٹیم کی میچ پر گرفت مظبوط ہو گئی ہے۔سڈنی ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا کی پاکستان کو فالو آن کرانے کے بجائے دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور کینگروز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 143 رنز بنا لئے ہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے کیا، وانر نے ابتدا ہی سے جارحانہ بلے بازی جاری رکھی اور 23 گیندوں پر برق رفتار ففٹی مکمل کی، ڈیوڈ وانر 55 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر بولڈ ہوئے۔قبل ازیں چوتھے روز کا کھیل بھی بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا۔ آسٹریلیا کے 538 رنز کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 315 رنز پر ڈھیر ہو گئی جب کہ گرین کیپس کو کینگروز کی پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لئے مزید 223 رنز درکار تھے۔پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 271 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو پاکستان کو فالو آن سے بچنے کے لئے 67 رنز درکار تھے۔ یونس خان 136 جب کہ یاسر شاہ 5 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، یونس خان نے آسٹریلین بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہے لیکن ٹیل اینڈرز سینئر بلے باز کا ساتھ نہ دے سکے۔ یاسر شاہ 10 رنز بنا کر سلپ میں کیچ دے بیٹھے اور اسی اوور میں عمران خان بھی کلیب بولڈ ہو گئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل ووڈ نے 4، ناتھن لیون نے 3 جب کہ مچل اسٹارک اور اسٹیو اوکیفے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔یاد رہے کہ میچ کے کینگروز نے اپنی پہلی اننگز 8 وکٹ پر 538 رنز بناکر اپنی اننگز ڈیکلیئر کردی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain