کراچی (خصوصی رپورٹ) چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تیاری جاری رکھی تو چین بھی اس قسم کی ٹیکنالوجی کے حصول میں پاکستان کی معاونت کرے گا۔ چینی اخبار گلوبل ٹائمز نے بھارت کی جانب سے اگنی بیلسٹک میزائل تجربے کے بعد لکھے گئے اپنے اداریئے میں کہا ہے کہ بھارت ایٹمی میزائلوں کی تیاری میں اقوام متحدہ کی مقررہ حدود سے تجاوز کر رہا ہے‘ اسے یہ بخار ختم کرنا ہوگا۔ چین کو بھارتی میزائلوں سے کوئی خطرہ نہیں تاہم بھارت نے یہ سلسلہ جاری رکھا تو چین اپنے دیرینہ دوست پاکستان کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری میں معاونت فراہم کرے گا۔ ”بھارت اپنے میزائل جنون کو کم کرے“ کے عنوان سے شائع ہونے والے چینی اخبار کے اداریئے میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان کو بھی جوہری ترقی میں وہ استحقاق حاصل ہونا چاہئے جو بھارت کو حاصل ہے۔
چینی اخبار