تازہ تر ین

مے فیئر فلیٹس کا مالک ….؟ حیران کن انکشافات

اسلام آباد (اے این این، مانیٹرنگ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں کل پاناما کیس کا اصل معاملہ سامنے آئے گا اور کیس 2ہفتوں تک ختم ہوجائے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ملک جس طرح چل رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے، ہماری تاریخ میں طاقتور مجرم کا احتساب نہیں ہوتا اس لیے پاناما کیس ملک کی تاریخ کا سب سے اہم مقدمہ ہے، عدالت میں اصل معاملہ جمعے کو اٹھایا جائے گا اور یہ کیس پیر تک ختم ہوجائے گا جب کہ سپریم کورٹ کے روزانہ سماعت کے فیصلے کی تعریف کرتا ہوں۔ حکومتی رہنماو¿ں کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ اپوزیشن ثبوت پیش نہیں کرسکی حالانکہ ثبوت اکٹھے کرنا اپوزیشن نہیں اداروں کا کام ہوتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت 8 ماہ سے شریف خاندان کی کرپشن کو بچارہی ہے تاہم ہمارا کیس یہ ہے کہ نواز شریف نے یہاں سے پیسہ منی لانڈرنگ کیا، نواز شریف نے بچوں کا پیسہ باہر بھجوا کر بچوں کا نام لگا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاناما انکشافات کے بعد متضاد بیانات سامنے آئے ہیں اور کہانیاں بدلنا شروع ہوگئیں، پہلے قطری شہزادہ آیا اب دیکھتے ہیں کونسا شہزادہ آتا ہے تاہم قطری شہزادے کو مشورہ ہے اگر جیل سے بچنا چاہتے ہو توعدالت نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ موٹو گینگ کی جھوٹ بول بول کر شکلیں بدل گئیں ہیں، وزرا طوطوں کی طرح کہتے ہیں ثبوت نہیں دیے جب کہ کابینہ ملک چلانے کے بجائے سپریم کورٹ میں بیٹھی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی ہمیں قبول ہوگا تاہم موٹوگینگ کی غلط بیانیوں کے بعد ہمیں صورتحال واضح کرنے کے لیے پریس کانفرنس کرنا پڑتی ہے جب کہ وکیل تبدیل کرنے سے کمزورکیس بہتر نہیں ہوسکتا۔ عمران خان نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ جمہوریت میں اپوزیشن کا کام ثبوت دینا نہیں، نشاندہی کرنا ہوتا ہے ، ثبوت تلاش کرنا اداروں کا کام ہے، کل ثابت کریں گے کہ مریم نواز مے فیئرفلیٹس کی مالکن ہیں، نوازشریف نے سچ کہا کہ کرپشن کا پیسہ کوئی اپنے نام پر نہیں رکھتا، امید ہے کہ دوہفتوں میں کیس انجام کو پہنچ جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کاکہناتھاکہ آٹھ مہینے سے حکومت کا کام صرف نوازشریف کی کرپشن کو چھپانارہ گیا، کل یہ ثابت ہوگا کہ مریم نوازفلیٹس کی مالک ہیں، مسلم لیگ ن یہ پراپیگنڈا کررہی ہے، وزیرطوطوں کی طرح لگے رہتے ہیں کہ ہم ثبوت فراہم نہیں کرسکے، تفتیش کرنا اور ثبوت اکٹھے کرنا اداروں کا کام ہے، ادارے ثبوت اکٹھے کرکے اپوزیشن کو جواب دیتے ہیں، کابینہ ملک چلانے کی بجائے سپریم کورٹ میں بیٹھی ہے، جھوٹ بول بول کر موٹو گینگ کی شکلیں بدل گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں پر الزامات لگے تو متضاد بیانات سامنے آئے، قطری شہزادہ چھلانگ لگا کر آگیا لیکن بتادوں کہ اگر قطری شہزادہ جیل نہیں جانا چاہتا تو نہ آئے، قطری کے بعد پتہ نہیں کونسا شہزادہ آئے گا، مریم نوا کہہ چکی ہیں کہ میرا بیرون ملک کوئی اثاثہ نہیں لیکن کل ثابت کریں گے کہ مے فیئرکی مالکن ہیں، نوازشریف نے منی لانڈرنگ سے پیسہ بیرون ملک منتقل کرکے بچوں کے نام پر کمپنیاں بنائیں ۔ عمران خان نے سپریم کورٹ میں پانامالیکس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا کہ ہمارا کیس پیر تک ختم ہوجائے گا، پھر حکومت کا موقف سنا جائے گا، نوازشریف کے بچوں کے بیانات میں تضاد ہے ، اگر آئی سی آئی جے غلط ہے تو حکومت کیس کیوں نہیں کرتی ؟ اسحاق ڈار کا بیان حلفی موجود ہے ،میاں نوازشریف نے ایک ہی سچ بولا ہے کہ کرپشن کا پیسہ کوئی اپنے نام پر نہیں رکھتا، چوری کے پیسے کو چھپانے کے لیے کمپنیاں بنا کران کی آڑ لی۔ تحریک انصاف کے سربراہ نے عدالت میں زیر سماعت پانامہ کیس پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کے کسی فیصلے کے خلاف نہیں جائیں گے، معاملہ اعلیٰ عدالت میں ہے اس پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں ۔پاناما کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف کیس اعلی عدلیہ میں زیر سماعت ہے اور دوران سماعت کسی کیس پر تبصرہ کرنا نہیں چاہتے کیونکہ یہ مناسب نہیں، عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف جتنے ثبوت عدالت میں پیش کئے جاچکے ہیں کیا اس کے بعد بھی کسی ثبوت کی ضرورت باقی رہ جاتی ہے؟۔ عمران خان نے کہا کہ ہم عدالت کی کارروائی کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ موٹو گینگ موٹو گینگ ہے، ہم عدالتی کارروائی یا ریمارکس کیخلاف نہیں جانا چاہتے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain