سڈنی ( ویب ڈیسک ) سابق کپتان رمیز راجا نے سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹس کا کپتان بنانے کی تجویز دی ہے۔ایک انٹر ویو میں رمیز راجا نے کہا کہ سرفراز احمد نے ٹی 20 میچوں میں اپنے ا آپ کو منوالیا ہےاس لئے انہیں تینوں فارمیٹس میں ذمے داری دی جاسکتی ہے۔مصباح الحق کو مشورہ دیتے ہو ئے رمیض راجہ نےکہا کہ یہ آئیڈیل وقت ہے کہ وہ کھیل کو خیرباد کہہ دیں، یونس خان بھی ریٹائر منٹ کے بارے میں سوچیں۔