سڈنی (نیوزایجنسیاں)سینئر پاکستانی بیٹسمین یونس خان نے کہا ہے کہ میرے مستقبل کا انحصار ٹیم کی ضرورت پر ہوگا۔یونس خان کا کہنا ہے کہ میں کسی کو ’ سرپرائز ‘ دینا نہیں چاہتا کہ اچانک سامنے آکر کہوں میں جارہا ہوں یا میں آئندہ 5 برس تک کھیلوں گا، اس کا دارومدار میری ٹیم پر ہوگاکہ وہ مجھ سے کیا چاہتے ہیں، میں اس حوالے سے بورڈ کے ساتھ رابطے میں رہوں گا، اسی کے بعد فیصلہ کروں گا کہ آگے مجھے مزید کتنے وقت تک کھیلنا ہے۔ ابھی میری جسمانی حالت بہترین ہے، میں اب 10 ہزار رنز کے بہت قریب ہوں اور یہ کسی بھی پاکستانی کیلئے بہت بڑی کامیابی ہوگی۔، یونس نے خود کو پاکستان عظیم ترین بیٹسمین کہلوانے سے بھی انکار کردیا، واضح رہے کہ دس ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کے لیے یونس کو اب محض36رنز درکار ہیں۔