تازہ تر ین

ہماری پہلی ترجیح کیا؟, وزیراعظم نے اہم راز سے پردہ اُٹھا دیا

اسلام آباد (اے این این) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ صحت کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اوراس شعبے میں ایسے منصوبے شروع کئے گئے ہیں جن کا محور غریب ترین افراد ہیں۔ وہ جمعہ کواسلام آباد میں ملک کی پہلی جدید نرسنگ یونیورسٹی ”شاہ حمد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ الائیڈ میڈیکل سروسز “کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ یہ یونیورسٹی برادر ملک بحرین کے تعاون سے تعمیر کی جا رہی ہے۔تقریب میں بحرین کی نیشنل گارڈ کے کمانڈر محمد بن عیسی نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نرسنگ کے شعبے میں افرادی قوت کا معیار بہتر بنانے اور اس شعبے کا تقدس یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ یونیورسٹی پاکستان میں عالمی معیار کے مطابق مریضوں کی دیکھ بھال یقینی بنائی گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے اہم اصلاحات متعارف کرائی اور ایسے منصوبے شروع کئے جن کا محور غریب سے غریب تر افراد ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے ملک بھر کے گنجان آباد اور پسماندہ علاقوں میں پچاس جدید ہسپتال قائم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد علاج معالجے کی ایسی مربوط سہولت فراہم کرنا ہے جو بنیادی صحت سے خطرناک امراض کے علاج پر محیط ہے۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی ٹیکوں کے قومی پروگرام کے ہر پاکستانی بچے اور ماں کو مفت ویکسین دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ شاہ حمد نرسنگ یونیورسٹی بحرین کی جانب سے پاکستانی عوام کے لئے بہترین تحفہ ہے یہ یونیورسٹی 2 برادر ممالک کے بہترین تعلقات کی عکاس ہے اور ہمیں بحرین کی دوستی پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ یونیورسٹی دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات اور دوستی کی عکاس ہے۔ اپنے خطاب میں ہیلتھ سروسز کی وزیر مملکت نے کہا کہ اس یونیورسٹی کے قیام سے نرسنگ کے شعبے کو مکمل طور پر عالمی معیارات سے ہم آہنگ کرنے میں مدد ملے گی۔ بحرین کیلئے پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے کہا کہ اس ادارے سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبا کی اسناد کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جائے گا اور وہ دنیا بھر میں روزگار حاصل کر سکیں گے۔دریں اثناءوزیر اعظم محمد نواز شریف سے بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے جمعہ کو وزیر اعظم ہاﺅس میں ملاقات کی ۔وزیر اعظم آفس کی طرف سے ہفتہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق انہوںنے وزیر اعظم کو پاکستان اور بحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کووسعت دینے بالخصوص اقتصادی سفارتکاری اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے دوطرفہ روابط کے استحکام خاص طور پر اسلام آباد میں کنگ حمد یونیورسٹی کے قیام میں جاوید ملک کی کاوشوں کی تعریف کی ۔ملاقات میںبتایاگیاکہ پاک بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کا پہلا اجلاس اسلام آبادمیں منعقد ہو گا جس میں بحرینی وزیر خارجہ شرکت کریں گے ۔ بحرین میں پاکستان کے سفیر نے پہلی پاک بحرین تجارتی مواقع کانفرنس کو بھی اجاگر کیا جو بحرین میں کامیابی سے منعقد کی گئی ¾ دوسری کانفرنس مارچ میں اسلام آبادمیں طے کی جارہی ہے جس میں بحرین کے وزیر تجارت کی قیادت میں ایک بڑاکاروباری وفد شرکت کرے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain