تازہ تر ین

پانامہ کیس, نیسکول دستاویزات پر جعلی دستخط

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنا تحریری جواب جمع کرادیا، جس میں انھوں نے اپنے خلاف تمام الزامات کو مسترد کردیا۔جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے پاناما لیکس پر درخواستوں کی سماعت کی۔سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ جائیداد کی بینیفیشل مالک نہیں، صرف کمپنیوں کی ٹرسٹی اور سگنیٹری ہیں اور ٹرسٹی ہونے کا مقصد موجودہ ٹرسٹی کی موت کی صورت میں ٹرسٹ کو چلانا ہے۔اسحاق ڈار اور مریم نواز کے وکیل شاہد حامد نے عدالت کے روبرو مریم نواز کی آمدنی، جائیداد اور ٹیکس کی تفصیلات جمع کروائیں جس کے مطابق 2013 میں ان کی آمدنی 2 لاکھ 26 ہزار 40 روپے تھی جو 2014 میں 12 لاکھ 59 ہزار 132 روپے ہوگئی۔جواب میں مزید بتایا گیا ہے کہ 2015 میں ان کی آمدن 9 لاکھ 73 ہزار 243 روپے جب کہ 2016 میں ان کی آمدن 4 لاکھ 89 ہزار 911 روپے رہی۔نیسکول سے متعلق دستاویزات پر مریم نواز نے مو¿قف اختیار کیا کہ دستاویزات پر موجود دستخط جعلی ہیں۔ان کے جمع کرائے گئے جواب کے مطابق شمیم ایگری فارمزالمعروف رائیونڈ اسٹیٹ میں 5 گھرہیں،جن میں سے ایک گھرمیں دادی شمیم اختررہائش پذیر ہیں، ایک گھر میں ان کے والد اور والدہ رہتے ہیں، تیسرا گھر مرحوم چچا عباس شریف کے اہل خانہ کے پاس ہے، چوتھے گھر میں شہباز شریف کی فیملی جبکہ پانچویں گھر میں وہ خود رہتی ہیں۔جواب کے مطابق رائیونڈ اسٹیٹ میں ان جائیدادوں میں سے بیشتر زمینیں ان کی دادی شمیم اختر کے نام ہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے شریف فیملی کے مالیاتی مشیر ہارون پاشا کا انٹرویو بطور ثبوت عدالت میں جمع کرایا گیا جو انہوں نے 6 دسمبر 2016 کو نجی ٹی وی کو دیا تھا۔عمران خان نے عدالت سے استدعا کی کہ انٹرویو کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔جسٹس آصف سیعد کھوسہ کا کہنا تھا کہ اگر شریف خاندان کے وکیل منروا فنانشل سروسز لمیٹڈ سے اپنی ملکیت ثابت کرنے میں ناکام ہوجاتے ہیں تو عدالت کو یہ ماننا پڑے گا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل کے دعوے درست ہیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اس بات کو ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے کہ نیسکول لمیٹڈ، نیلسن انٹرپرائسز اور لندن کے چار فلیٹس کے مالک حسین نواز نہیں بلکہ مریم نواز ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain