تازہ تر ین

خوراک کے نام پر زہر فروخت کرنیوالوں کی شامت آگئی

لاہور(ویب ڈیسک ) خوراک کے نام پر زہر فروخت کر کے انسانی صحت سے کھیلنے والوں کی شامت آگئی، پنجاب فوڈ اتھارٹی کو جون تک 17 اضلاع میں فعال کرنے کا فیصلہ، حکومت نے 63 کروڑ روپے کے خطیر فنڈز بھی جاری کردیئے۔حکومت پنجاب نے صوبے میں خوراک کے نام پر زہر بیچنے والوں کو سزا دینے کا فیصلہ کرلیا۔ اس وقت پنجاب کے 5 اضلاع میں فوڈ اتھارٹی فعال ہے جس کی کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے خوراک کے معیار کو چیک کرنے اور ملاوٹ مافیا کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لئے چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، وہاڑی، حافظ آباد، چکوال، اٹک، جہلم، منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، جھنگ، ننکانہ صاحب، خانیوال، قصور، لودھراں سمیت 17 اضلاع میں اتھارٹی کو 2017 جون تک فعال کرنے کا ہدف دیا جس کے لئے فوڈ اتھارٹی کو پنجاب حکومت کی جانب سے 63 کروڑ کے فنڈز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔آپریشن کامیابی سے کر سکتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain