لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کو پےنے کے صاف پانی کی فراہمی کو ےقےنی بنانے کےلئے سنجےدہ ہےں اورصاف پانی پروگرام کو آگے بڑھانے کےلئے ہمےں واٹر سےکٹر کی بےن الاقوامی و ملکی کمپنےوں کی سود مند معاونت بھی درکار ہے۔صاف پانی پروگرام کو آگے بڑھانے کے حوالے سے ماضی بعےد اورماضی قرےب مےں غلطےاں ہوئی ہےں۔ تاہم اب ان غلطےوں سے سبق سےکھ کر آ گے بڑھنا ہے اور اپنے عوام کو ہر قےمت پر پےنے کے صاف پانی کی فراہمی ےقےنی بنا کر ان کی توقعات پر پورا اترنا ہے ۔مجھے خوشی ہے کہ دےہی آبادی کو پےنے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے انٹرنےشنل مشاورتی سےمےنار مےں سامنے آنے والی تجاوےز اورسفارشات کی روشنی مےں پروگرام کو آگے بڑھانے مےں واضح لائحہ عمل طے ہو گا اور ان سفارشات کی روشنی مےں روڈ مےپ وضع کرکے صاف پانی پروگرام کے انتہائی اہم منصوبے کو پاےہ تکمےل تک پہنچاےا جائے گاکےونکہ ہم نے ضائع ہونے والے وقت کا ازالہ بھی کرناہے لہٰذا ضروری ہے کہ اس ضمن مےں واضح روڈ مےپ تےار کےا جائے اور منزل کی جانب بڑھا جائے کےونکہ پنجاب حکومت صوبے کے عوام کے وسائل اس مفاد عامہ کے منصوبے پر لگارہی ہے لہٰذا ٹےکنالوجی ٹرانسفر کی شق بھی اس مےں شامل کی گئی ہے جس سے ملکی کمپنےوں کی استعدادکار مےں اضافہ ہوگا۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے ان خےالات کا اظہار آج مقامی ہوٹل مےں دےہی آبادی کو پےنے کے صاف پانی کی فراہمی کے موضوع پرمنعقدہ انٹرنےشنل مشاورتی سےمےنار کے اختتامی سےشن سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔دوروزہ سےمےنار مےں چےن،ترکی، فرانس، آسٹرےلےا،ےورپ اورمشرق وسطی سے واٹر سےکٹر سے تعلق رکھنے والے مندوبےن کی بڑی تعداد نے شرکت کیں۔ سےمےنار مےں صاف پانی پروگرام پر عملدر آمد اوراسے آگے بڑھانے کے حوالے سے مختلف تجاوےز اور سفارشات کو حتمی شکل دی گئی۔ وزےراعلیٰ نے اختتامی سےشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سےمےنار کا انعقاد انتہائی مستحسن اقدام ہے اوراس سےمےنار مےں صاف پانی پروگرام کے حوالے سے سود مند تجاوےز اورسفارشات سامنے آئی ہےں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کم عمر ترین انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ماہر ارفع کریم پاکستان کی ہونہار، ذہین اور قابل بیٹی تھی جس نے کم عمری مےں اپنی خداداد صلاحیتوں کے ذریعے پاکستان کا نام دنیا بھر میںروشن کیا۔ ارفع کریم نے بےن الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرکے دنےا کو ےہ باور کراےا کہ پاکستانی بچے و بچےاں سائنس وٹےکنالوجی کے مےدان مےں کسی سے پےچھے نہےں۔وزیر اعلیٰ نے مائےکروسافٹ سرٹےفائےڈ آئی ٹی پروفےشنل ارفع کرےم کی پانچویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ قوم کی اس ہونہار بےٹی نے انفارمےشن ٹےکنالوجی کے مےدان مےں جو دےا جلاےا وہ ہمےشہ روشن رہے گا اور ارفع کریم اپنی خداداد صلاحےتوں کی وجہ سے وہ ہمےشہ ہمارے دلوں مےں زندہ رہےں گی۔ مائےکروسافٹ سرٹےفائےڈ آئی ٹی پروفےشنل ارفع کرےم نئی نسل کےلئے عزم وہمت کی علامت ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے فیصل آباد میں امن دشمنوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سابق سپیکر خیبر پختونخواہ اور اسمبلی عبدالاکبر خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔