تازہ تر ین

الیکشن کمیشن کی مداخلت غیر قانونی قرار,حیران کُن خبر

لاہور (خبریں رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے بعد بلدیاتی معاملات میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی مداخلت کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی لگا دی۔ عدالت کے یہ حکم رحیم یار خاں سے نومنتخب چیئرمین اظہر لغاری کی پٹیشن پر دیا۔ عدالت نے 2 ہفتوں میں الیکشن کمیشن آف پاکستان سے جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ جب یونین کونسلوں، ٹاﺅن کونسلوں، میونسپل کمیٹیوں، ضلعی چیئرمینوں اور میئروں کے الیکشن ہو چکے ہیں۔ نومنتخب عہدیداروں کا وجود عمل میں لایا جا چکا ہے ایسے میں اسکے خلاف کارروائی کا اختیار الیکشن ٹربیونلز کو ہے۔ پٹیشن منصور سرور اعوان ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ وہ ووٹوں کی اکثریت سے منتخب ہوا۔ اب مخالف امیدوار کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے اس کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain