تازہ تر ین

مین آف ایکشن کون۔۔۔؟

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے لاہور میں نئے تعینات ہونے والے چین کے قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن(Mr. Long Dingbin) نے آج یہاں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ،پاک چین تعلقات کے فروغ اور سی پیک کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے لانگ ڈنگ بن کو نئے قونصل جنرل کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چینی قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن نے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کے لوگ بھی آپ کی انتھک محنت اور غیرمعمولی صلاحیتوں کے معترف ہیں اور میں نے چین میں آپ کی شخصیت، صوبہ پنجاب کے عوام کیلئے بے لوث خدمت اور تیز رفتاری سے منصوبوں کی تکمیل کے بارے میں بہت کچھ سن رکھا ہے اور بلاشبہ چین میں آپ کو ”مین آف ایکشن“ کے نام سے جانا جاتا ہے اور اس کی وجہ آپ کی قیادت میں منصوبوں کو تیزی سے تکمیل ہے بلکہ آپ کی قیادت میں پنجاب حکومت نے مقررہ مدت سے قبل بھی منصوبے مکمل کئے ہیں اور میں نے جو کچھ آپ کے بارے سن رکھا تھا، پنجاب میں آ کر اس کا عملی مشاہدہ بھی کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانے میں آپ نے بے پناہ محنت سے کام کیا ہے اورپاک چین دوستی کو مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی آپ کا کردار لائق تحسین ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain