اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ ) قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و انسداد منشیات کی ذیلی کمیٹی نے ایسڈ اینڈ برن کرائم بل 2014کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن، کپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر، مخدوم خسرو بختیار، محترمہ پروین مسعود بھٹی، محترمہ عفت لیاقت، اسفندیار، ایم۔ بھاندرا،سمیا محی الدین جمیلی، قیصر احمد شیخ، شہاب الدین خان، طاہرہ بخاری، فرحانہ قمر، لیلہ خان، کرن حیدر اور سلمان حنیف نے تیزاب گردی اور خواتین کو جلائے جانے سے متعلق پُرتشدد جرائم کے منصفانہ اور فوری ٹرائل کیلئے بل پیش کیا۔ ایم این اے سید جاوید علی شاہ کمیٹی کے کنوینر تھے۔ کمیٹی کے دیگر اراکین میں نعیمہ کشور خان، محمد یوسف تالپور اور سلمان خان بلوچ شامل تھے۔ محترمہ ماروی میمن نے ایسڈ کنٹرول اور ایسڈ کرائم پریونشن بل 2010 کو کرمنل لاءامینڈمنٹ ایکٹ 2011کے طور پر پیش کیا اور سابقہ پارلیمنٹ نے اسے متفقہ طور پر منظور کیاتھا۔اس ایکٹ نے تیزاب گردی اور جلائے جانے کے تشدد کو ریاست کیخلاف جرم تصور کیا اور پہلی مرتبہ اسے ناقابل مصالحت اور ناقابل ضمانت جرم قراد دیتا۔یہ بل مجرم پر دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتا ہے اور کم از کم 14سال قید کی سزا دیتا ہے۔ تیزاب گردی کے جرائم پر 2011کی قانون سازی کے بعد ،2012میں سزا کی شرح تین گناہ اضافے کے بعد18%ہوگئی لیکن تیزاب گردی سے متاثرہ افرادکو اب بھی PPCکے تحت شکایت درج کرانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ استغاثہ کی شرح 35%ہے جس کا مطلب ہے کہ کمزور کاروائی کی وجہ سے 65%مقدمات میں انصاف فراہم نہیں کیا گیا۔آسکر یوارڈ یافتہ دستاویزی فلم کی بنیاد اس قانون سازی نے رکھی، کرمنل لاءایمنڈمنٹ ایکٹ 2011 کو مستحکم کرنے کیلئے یہ بل ماروی میمن نے پیش کیا جو اس حوالے سے قانون سازی کا پہلا قدم تھا اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی نے تیزاب اور آگ سے جلانے کے جرم کے قانون میں ترمیم کا بل متفقہ طور پر منظور کر لیا۔بل کے تحت تیزاب اور آگ سے جلانے کے واقعہ میں متاثرہ شخص کی موت پر مجرم کو کم از کم عمر قید کی سزا دی جائیگی،دانستہ تیزاب یا آگ سے جلانے کے عمل سے زخم پہنچانے والے کوکم ازکم 7 سال سزا ہوگی ،تیزاب یا آگ سے جلانے کے ارتکاب کی کوشش کرنے والے کو 3 سے 7 سال تک قید اور ایک لاکھ تک جرمانہ ہو گا،ملزم کے خلاف کارروائی کے دوران جہاں ممکن ہو راوزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو ، ایکٹ پر عمل در آمد کے لیے تیزاب اور آگ سے جلانے کے جرم کا نگرانی بورڈ قائم کیا جا ئے گا۔جمعہ کو قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برا ئے داخلہ کا اجلاس کنوینرجا ویدعلی شاہ کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ ذیلی کمیٹی میں وزارت قانون کے حکام کی عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا ، اجلاس میں چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور رکن قومی اسمبلی ماروی میمن کی جانب سے تیزاب اور آگ سے جلانے کے جرم کے قانون میں ترمیم کا بل پیش کیا گیا جسے ارکان نے متفقہ طور پرمنظور کرلیابل میں سفارش کی گئی ہے کہ تیزاب اور آگ سے جلنے والے افرادکی مفت طبی امداد اور بحالی حکومت کی ذمہ داری ہو گی، بل کا اطلاق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہو گابل کی محرک ماروی میمن کا کہنا تھا کہ ایکٹ بننے کے بعد صوبے بھی اس پر قانون سازی کر سکتے ہیں۔