تازہ تر ین

پنجاب میں بارشیں کب ہونگی ؟ محکمہ موسمیات کے موسم کا حال بتادیا

لاہور‘ اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) کراچی میں گزشتہ روز بارش ہوگئی جبکہ پنجاب کے کئی شہروں میں آج اور کل بارش متوقع ہے۔ تفصیل کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش کا سلسلہ جمعہ کی دوپہر شروع ہوا جو رات گئے تک جاری رہا۔ جس سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔ بارش کے باعث کئی علاقوں میں ٹریفک جام اور بجلی بند رہی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ محکمہ موسمیات نے اتوار تک بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ادھر حکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواﺅں کا فعال سلسلہ بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگیا ہے جس کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں اور پہاڑیوں پر برف باری ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں اکثر مقامات پر سندھ میں چند مقامات پر جبکہ اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں اتوار سے بدھ کے دورن کہیں کہیں جنوبی پنجاب میں ہفتہ اور اتوار کے روز چند مقدمات پر جبکہ خیبرپختونخوا‘ فاٹا اور گلگت بلتستان میں ہفتہ سے بدھ کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر پر برف باری کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں گلگت بلتستان میں برفباری اور شدید سردی سے دریائے شیوک کا پانی جم گیا۔ راولپنڈی اسلام آباد اور لاہور میں بھی ٹھنڈ بڑھ گئی ہے۔ بالائی علاقوں کے لوگ گھروں تک محدود ہوگئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain