کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدرآصف زرداری اورپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری ضمنی الیکشن کے لیے انتخابی مہم امریکا کے دورہ سے واپسی پر شروع کریں گے۔پارٹی ذرائع کے مطابق آصف زرداری آئندہ ہفتے دبئی روانہ ہوں گے جبکہ بلاول بھٹوزرداری بھی لاہورکی ریلی کے بعد امریکا روانہ ہوجائیں گے۔پارٹی ذرائع نے بتایاکہ آصف زرداری آئندہ ہفتے دبئی روانہ ہونگے جس کے بعدوہ امریکاجائیں گے جہاں وہ ایک سے 2ہفتے قیام کریںگے۔پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو بھی اسلام آبادسے کراچی،پھردبئی روانہ ہوںگے جہاںسے وہ واپس لاہورآئیںگے اور19 جنوری کواحتجاجی ریلی میں شرکت کریںگے جس کے بعدوہ بھی امریکا روانہ ہوجائیںگے۔جہاں دونوں رہنمانومنتخب صدر ڈونلڈٹرمپ کی حلف برادری میں شرکت کریں گے ۔دونوں رہنماﺅں کی واپسی کے بعد پیپلزپارٹی کے2ایم این اے اپنے استعفے قومی اسمبلی میں جمع کرائیں گے۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماﺅں کا مارچ کے پہلے ہفتے میں پارلیمنٹ میں آنے کا امکان ہے تاہم یہ انتخابی شیڈول پرمنحصر ہے کہ کب انتخابات کرائے جاتے ہیں۔