تازہ تر ین

غلامی کی یاد تازہ, مالک ملازم کو بیڑیاں پہنا کر کام لینے لگا

سیالکوٹ(بیورو رپورٹ) فیکٹری مالکان نے 1 لاکھ 70 ہزار روپے پیشگی دے کر ورکر کو زرخرید غلام بنا لیا،بیڑیوں میں جھکڑکرزبردستی 18 گھنٹے کام کروانا معمول بنا لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مراد پور کے قصبہ چٹی شیخاں میںسرفراز بٹ ،عارف بٹ اور ذوالفقار بٹ نے اڑھائی سال قبل ماچھی کھوکھر کے 29 سالہ صداقت علی کو اپنے گلوز بنانے والے کارخانہ میں 1 لاکھ 70 ہزار روپے پیشگی دے کر80 روپے فی گلوز اجرت طے کر کے ملازم رکھا۔ اس دوران مذکورہ مالکان بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دوران جیرنٹرچلنے اور خراب ہو نے کے اخراجات بھی اس کی آمدن سے کاٹ لیتے جس پر اس نے تین ماہ قبل اس نے کام کرنے سے انکار کیا تو مالکان نے اسے زنجیروں سے باندھ لیا اور زبردستی 18 گھنٹے کام کرواناشروع کر دیا اور اس پر بیوی بچوں سے ملنے پر پابندی عائد کر دی جبکہ رات کے وقت اس کے پاﺅں کی زنجیر کو چارپائی سے باند ھ دیتے۔ صداقت علی نے بتایا کہ مالکان اس کے پاﺅں کی زنجیروں کو نہ کھولتے ہیں صبح کے وقت مشین سے باندھ دیتے ہیں اور رات کے وقت چارپائی سے اور اسی حالت میں ہی مجھے تین وقت کا کھانا مشین پر فراہم کیا جاتا ہے اور بعض اوقات تھک کر مشین پر ہی سو جاﺅں تو تشدد کا نشانہ بناتے ہیںاور کئی کئی گھنٹے رفع حاجت کےلئے مالک کے آنے کا انتظار کر نا پڑتا ہے چونکہ زنجیر کی چابی مالک کے پاس جیب میں ہوتی ہے اس نے مزید بتایا کہ مالک میرے ساتھ غلاموں والا سلوک کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اڑھائی لاکھ روپے ادا کرو اور بیوی اور بیٹی سے ملنے جا سکتے ہو۔ میرے اہل خانہ انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں وہ اتنی بڑی رقم یکمشت اد انہیں کر سکتے جس کی بنا پر مالکان نے مجھے باندھ رکھا ہے اور اڑھائی ماہ سے میں فیکٹری سے باہر نہیں گیا۔صداقت علی نے مزیدبتایا کہ مالکان وصول کی گئی رقم کو بھی کھاتہ سے نہ نکالتے ہیں اور پیشگی کھاتہ میں بھی ہر ماہ اضافہ کر دیتے ہیں۔اس موقع پر صداقت علی کے والد ریاست علی نے بتایا کہ مالکان نے قبل ازایں میر ے 35 سالہ بھائی شناخت علی کے ساتھ بھی یہی سلوک کیا تھا جو کہ بعد ازاں انتقال کر گیااور مالکان نے اس کا جنازہ روک کر میرے سے 1 لاکھ6 ہزارروپے کی پیشگی وصول کی تھی۔مذکورہ مالکان نہ مزدروی ادا کر رہے ہیں اور نہ ہی میرے بیٹے کو رات کے وقت بیوی بچوں سے ملنے کی اجازت دیتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain