تازہ تر ین

بارش برفباری, سردی سے متعدد افراد جاں بحق

کوئٹہ، اسلام آباد، کراچی، لاہور (نمائندگان، مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں شدید بارشیں اور برف باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ مختلف حادثات و واقعات میں8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اوچ شریف، بھکر، پڈ عیدن اور ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے کئی شہروں میں شدید بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے جب کہ ڈیرہ غازی خان کے سیاحتی مقام فورٹ منرو میں موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد نے تفریحی مقام کا رخ کر لیا ہے۔شمالی علاقوں میں بھی پہاڑوں پر برفباری کے باعث کئی شہروں کا دیگر شہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے، شدید برفباری کے باعث لواری ٹنل بند ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے جب کہ لواری ٹاپ پر شدید برفباری کے باعث ایک بچہ جاں بحق بھی ہوا۔ مری میں بھی برفباری کے باعث سیاحوں کا تانتا بندھ گیا اور ہوٹل مالکان نے کمروں کا منہ مانگا کرایہ وصول کرنا شروع کر دیا ہے۔بلوچستان میں بھی بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، کوئٹہ میں شدید برفباری کے باعث ہر چیز سے سفید چادر اوڑھ لی ہے جب کہ سنجاوی شہر اور گردو نواح میں 17سال بعد شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے اس کے علاوہ لورالائی میں بھی 20 سال بعد پہلی برفباری سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔ سنجاوی میں برفباری کے باعث زیارت ہرنائی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے۔زیارت شہر میں ایک فٹ اور پہاڑوں پر ڈیڑھ فٹ تک برفباری ریکارڈ کی جا چکی ہے جبکہ سردی کی شدت بڑھنے سے گیس کے پریشر میں بھی کمی آ گئی ہے جس نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ خضدار میں شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ کراچی میں بغیر منصوبہ بندی اور عجلت میں شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبے بارش کے باعث شہریوں کے لئے عذاب بن گئے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور کرنٹ لگنے سے 5فراد جاں بحق ہو گئے،شہر کی شاہراہوں پرہونے والی پھسلن کے سبب درجنوں موٹر سائیکلیں سلپ ہو گئیں اور درجنوں افراد کو زخمی حالت میں شہر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، بارش کے با عث 300 فیڈر ز ٹرپ کر گئے جس سے کلفٹن، شاہ فیصل، ملیر، ٹیپو سلطان، لانڈھی اور گلشن اقبال میں بجلی کی فرا ہمی معطل ہو گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا بھی امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ سے کراچی میں شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ ہفتہ کو بھی وقفے وقفے سے جاری رہا، جس سے سردی کی شدت میں مزیداضافہ ہو گیا ہے بارش کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔شہر بھر میں پھسلن کے باعث ٹریفک حادثات ہو نا شروع ہو گئے، گڈاپ سٹی تھانے کی حدود سپر ہائی وے کاٹھور موڑ کے قریب صوابی سے کراچی آنے والی تیز رفتار کوچ پھسلن کی وجہ سے سڑ ک کنارے چلنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بس میں سوار افراد کو زخمی حالت میں نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا۔اس ضمن میں ایس ایچ او خان نوازنے بتایا کہ حادثے میں بس کا کنڈیکٹر 23سالہ داﺅد خان ولد منیر خان جاں بحق اور 5افراد35 سالہ ساجدہ بی بی، 70 سالہ داود خان، 54 سالہ نیاز محمد، 33سالہ نیاز رحیم اور 23سالہ عبدالرحیم زخمی ہوئے، متوفی کا آبائی تعلق صوابی سے بتایا جاتا ہے، فیروز آبادتھانے کی حدودکشمیر روڈ پر بارش کے سبب ہونے والی پھسلن سے تیز رفتار موٹر سائیکل سلپ ہو گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار نوجوان شدید زخمی ہو گیا، جس کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ دیا، سندھ ، بلوچستان ، جنوبی پنجاب اور فاٹا میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا، محکمہ موسمیات نے (آج ) اتوار سے بدھ تک اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، فاٹا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی کردی، آئندہ 24گھنٹوں میں بلوچستان میں اکثر مقامات پر ، سندھ میں چند مقامات جبکہ اسلام آباد، پنجاب ، خیبرپختونخوا، فاٹا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے، آئندہ 48گھنٹوں میں بلوچستان میں اکثر مقامات پر جبکہ اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا ، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، یورپ میں شدید سردی کے باعث پانچ مہاجرین ہلاک ہوگئے، غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک کی وسطی ریاستوں کو برفانی طوفان کا سامنا ہوگا، چترال میں برفباری سے مختلف علاقوں سے آنے والی سینکڑوں مسافر گاڑیاں لواری ٹنل کے قریب پھنس گئیں، گاڑیوں میں پھنسے مسافروں کا کہنا ہے کہ گذشتہ پندرہ گھنٹوں سے گاڑیوں میں بھوکے پیاسے بیٹھے ہیں، ٹنل انتطامیہ گاریوں کو ٹنل سے گزرنے کی اجازت نہیں دے رہی، مسافروں کا کہنا ہے کہ علاقے کا درجہ حرارت منفی پندرہ ڈگری ہے، دوسری جانب مزید برفباری کا امکان بھی ہے، ہزاروں مسافر شدید سردی میں گاڑیوں میں رات گذارنے پر مجبور ہیں، گاریوں میں ایمبولنسز بھی شامل ہیں جن میں مریض موجود ہیں، پاک فوج کے جوانوں نے شدید برفباری کے باعث بند لواری ٹنل کو ٹریفک کیلئے کھول دیا، لواری ٹاپ پر پھنسے مسافر راستہ کھلنے کے بعد پانی منزل کی طرف روانہ ہوگئے، یورپ کے کئی ممالک میں شدید سردی اور برف باری کے باعث درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔بوسنیا میں درجہ حرارت منفی 27 درجے تک گر گیا، دریا اور آبشاریں جم گئیں، اٹلی، جرمنی اور امریکا میں بھی برف جم کر برسی۔ منفی درجہ حرارت، خون جما دینے والی ٹھنڈ، موسم کی شدت زندگی کی سہولتوں سے محروم بے گھر اور تارکین وطن افراد کے لیے عذاب بن گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی ملک پولینڈ میں شدید سردی کے باعث جہاں پارہ منفی 7 ہے مزید 2 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد یورپی ممالک میں سردی کے باعث مرنے والوں کی تعداد75 ہو سے زیادہ ہوگئی ہے جب کہ سائیبریا میں پارہ منفی 12 ہے جہاں 6 افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ بوسنیا میں درجہ حرارت منفی27 درجے تک گر گیا، آبشاریں جم گئیں۔ اٹلی، جرمنی اور روس میں بھی برف جم کر برسی۔ بلوچستان کے علاقے کوئٹہ، مسلم باغ ، قلعہ عبداللہ ، ہرنائی ، زیارت میں جہاں اس وقت درجہ حرارت منفی ہے وہاں 24گھنٹے سے گیس اور بجلی غائب ہے جس کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے عوام شدید سردی سے بے حال ہو کر رہ گئے ہیں بچے ،بوڑھے سب پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں خبریں دفتر اسلام آباد میں کوئٹہ کے مکین فون کر کے دہائیاں دے رہے ہیں کہ وزیر اعلی بلوچستان اور وزیر اعظم اس کا نوٹس لیں۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اسی طرح بلوچستان میں اکثر مقامات اورسندھ میں چند مقامات پر بارش جبکہ اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ ہفتہ کو محکمہ موسمےات کی جاری رپورٹ کے مطابق بلوچستان میںہفتہ سے اتوار کے دوران اکثر مقامات پر، سندھ میں آج ہفتہ کے روز چند مقامات پر، اسلام آباد، بالائی پنجاب میں اتوار سے بدھ کے دوران کہیں کہیں، جنوبی پنجاب میں بھی ہفتہ اور اتوار کے روز چند مقامات پر، جبکہ خیبر پختونخوا، فاٹا اور گلگت بلتستان میں ہفتہ سے بدھ کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain