تازہ تر ین

عوام دھرنا گروپ کا پھر دھڑن تختہ …. شہباز شریف کا اہم اعلان

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ اپنی محنت سے زمین سے غلہ اگانے والے کاشتکار میرے بھائی ہیں۔ کاشتکاروں کا مفاد اور بہبود مجھے دل و جان سے عزیز ہے اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کاشتکاروں کے مفادات کا ہر سطح پر بھرپور تحفظ کیا ہے اور کسی کو کسانوں کے مفادات کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ فی اےکڑ زرعی پےداوارمےں اضافے اور چھوٹے کاشتکار کی خوشحالی کےلئے تارےخ ساز کسان پےکےج دےا گےاہے ۔موجودہ حکومت کے دور میں زراعت کی ترقی اور کسانوں کی بہبود کے لئے کئے گئے اقدامات کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ زرعی شعبے کی ترقی اور کاشتکاروں کی فلاح کے اقدامات خلوص نیت سے کر رہے ہیں۔زراعت کو معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے اور زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کی فلاح و بہبود معیشت کے استحکام میں لازم و ملزوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کی ترقی کسانوں کی خوشحالی اورزرعی پالےسی مرتب کرنے کےلئے پنجاب اےگرےکلچرکمےشن تشکےل دیا جا چکا ہے اور کمیشن میں کاشتکار بھائیوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے کسانوں کو بھرپور نمائندگی دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کے مسائل محض بیانات سے حل نہیں ہوتے بلکہ اس کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کا سفر تیزی سے طے کر رہا ہے اور آئندہ 18 ماہ میں ملک کی تقدیر بدلنے والی ہے۔ انشاءاللہ جلد ملک سے اندھیرے ختم ہو جائیں گے۔ موجودہ حکومت کے دور میں منصوبوں میں معیار، رفتار اور شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے اور ہمارے دور کے منصوبے شفافیت کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کے باشعور عوام نے ترقی کے عمل کو روکنے اور اسلام آباد کو بند کرنے والوں کی ناپاک سازشیں ناکام بنائی ہیں اور شکست خوردہ عناصر عام آدمی کی خوشحالی اور ملک کی ترقی کے سفر کو روکنے میں آئندہ بھی ناکام ہوں گے۔ ایسے عناصر صرف اور صرف ترقی کے عمل سے خائف ہیں کیونکہ انہیں بخوبی علم ہے کہ ترقیاتی منصوبے مکمل ہو گئے تو ان کی سیاست ختم ہو جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات میں باشعور عوام دھرنا گروپ کا ایک بار پھر دھڑن تختہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط احمد ڈاہا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے رکن قومی اسمبلی اویس احمد لغاری نے ملاقات کی جس مےںجنوبی پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کےلئے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کےا گےا۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی اور وہاں کے عوام کی خوشحالی بہت عزیزاورمقدم ہے اور میں ذاتی طور پر جنوبی پنجاب میں جاری فلاح عامہ کے منصوبوں پر پیش رفت کی نگرانی کر رہا ہوں۔انہوںنے کہا کہ رواں مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جنوبی پنجاب کیلئے 173 ارب روپے خرچ کےے جارہے ہےں اور جنوبی پنجاب مےں متعدد میگاپراجیکٹس پر کام تیزی سے جاری ہے۔ جنوبی پنجاب کے عوام کی خوشحالی کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں آبادی کے تناسب سے زیادہ وسائل مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملتان میں میٹرو بس پراجیکٹ کی تکمیل آخری مراحل میں ہے اور میٹرو بس کا منصوبہ جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے ایک شاندار تحفہ ہے۔ منصوبہ مکمل ہونے سے شہریوں کو بین الاقوامی معیار کی جدید اور تیز رفتاری سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔ انہوںنے کہاکہ فلاح عامہ کے منصوبوں کی مخالفت کرنے والے مٹھی بھر سےاسی عناصر عوام کی ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہےں اور پاکستان کے باشعورعوام اےسے عناصر کو بری طرح مسترد کرچکے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہی پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت کا شعارہے اور وزےراعظم محمد نوازشرےف کی قےادت مےں ترقی کا سفر پہلے سے بڑھ کر جاری و ساری رہے گا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بے مثال اقدامات کئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی یہاں کے عوام سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث قومی معیشت مستحکم ہوئی ہے اور 2013ءکے مقابلے میں آج کا پاکستان زیادہ محفوظ اور ترقی یافتہ ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عبادت سمجھ کر عوام کی بے لوث خدمت کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان معاشی لحاظ سے مضبوط بنے گا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیاد ت میں بجلی کے منصوبوں کیلئے انتہائی محنت سے کام کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہارسابق رکن پنجاب اسمبلی سمےع اللہ چوہدری اور بہاولپور کے مےئر عقےل انجم ہاشمی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا، جنہوں نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر انتہائی تیز رفتاری سے کام ہو رہا ہے اور ساہیوال میں 1320 میگاواٹ کا کول پاور پلانٹ رواں برس مقررہ مدت سے پہلے مکمل ہوگا اورہمارا ہر قدم ملک کو روشن کرنے کی جانب اٹھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے نئے منصوبے لگنے سے ملک میں معاشی سرگرمیاںبڑھیں گی، سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی غلط ترجیجات نے ملک و قوم کو مسائل سے دوچار کیا اور اپنے دور میں ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والے تیزی سے ہونے والی ترقی نہیں دیکھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے احتجاجی سیاست کے ذریعے ملک کی ترقی کے سفر میں رکاوٹ بننے والوں کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کی مخالف منفی سیاسی قوتیں ملک کی ترقی کا راستہ نہےں روک سکتےں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے آخری حد تک جائیں گے اورعوامی خدمت کا مشن جاری رہے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آسٹریلیا کےخلاف دوسرا ون ڈے میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے قومی کرکٹ ٹیم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ کپتان محمد حفیظ کی شاندار بیٹنگ اور بالرز کی بہترین بالنگ کے باعث پاکستان نے فتح حاصل کی۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے ثابت کیا ہے کہ میدان میں محنت، لگن اور جذبے کے ساتھ کھیلا جائے تو کامیابی قدم چومتی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ امید ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ون ڈے میچوں میں بھی شاندار کارکردگی دکھائے گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain