تازہ تر ین

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے بڑا اعلان

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی‘ نیوز ایجنسیاں) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا جس کا اطلاق گزشتہ شب 12 بجے سے ہو گیا نئی قیمتیں 31 جنوری تک برقرار رہیں گی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈارنے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 77 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 68 روپے 4 پیسے ہوجائے گی۔جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 77 روپے 22 پیسے فی لیٹر ہوگی۔اسحٰق ڈار کے مطابق مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا اور ان کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رہیں گی۔وزیرخزانہ اسحٰق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 77 پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 94 پیسے اضافے کی تجویز دی تھی تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اوگرا کی تجویز کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اوگرا نے مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 14 روپے 31 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 11 روپے اضافے کی سفارش کی تھی تاہم وزیراعظم نے اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ 31 دسمبر 2016 کو بھی لیا گیا تھا تاہم سال نو کے موقع پر قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔حکومت نے عوام کو نئے سال کا تحفہ دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ اپوزےشن جماعتوں نے پٹرولےم مصنوعات کی قےمتوں مےں اضافے کو ”مہنگائی بم “قرار دےتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لےگی حکومت قوم کو کس جر م کی سزا دے رہی ہے ؟پٹرول اور ڈےز ل کی قےمتوں مےں اضافے سے ٹر انسپورٹ کر اےوں مےں اضافے سمےت مہنگائی کا نےا طوفان لائےگا ‘حکمرانوںکی ناکام پالےساں غرےب کےلئے کسی عذاب سے کم نہےں ‘پٹرولےم مصنوعات کی قےمتوں مےں اضافے کے خلاف پار لےمنٹ سمےت ہر فورم پر آواز بلند کر ےں گے ۔ پٹرولےم مصنوعات کی قےمتوں مےں اضافے پرجماعت اسلامی کے امےر سےنےٹر سراج الحق اور سےکرٹری جنرل لےاقت بلوچ نے قےمتوںمےں اضافے کو اپس لےنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے ملک مےں مہنگائی اور بے روزگاری کا مزےد سےلاب آئےگا اس اضافے کےخلاف ہر فورم پر آواز بلند کرےں گے ۔تحر ےک انصاف کے وائس چےئر مےن شاہ محمودقر ےشی اور سابق گور پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملک مےں پہلے ہی مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں غر ےب خود کشی کر رہے ہےں حکومت کے ےہ اقدام غر ےبوںپر مہنگائی کا بم ہے تحر ےک انصاف پار لےمنٹ مےں اسکے خلاف بھر پور احتجاج کر ےں گی پےپلزپارٹی کے سےکرٹری جنرل نےئر بحاری ‘سےکرٹری اطلاعات چوہدری منظور اور پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ اپنے ردعمل مےں کہا کہ (ن) لےگ کی حکومت فضول منصوبوں پراربوں روپے کا ضےاع کر رہی ہے جبکہ اپنے اخر اجات پورے کر نے کےلئے قوم کی جےبوں پر ڈاکے مارے جا رہے ہےںا ور پٹر ولےم مصنوعات کی قےمتوں مےں اضافہ بھی عوام پر ظلم ہے اسکے خلاف پار لےمنٹ مےںآواز بلند کر ےں گے ۔ جے ےوآئی (ف) کے سےکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حےدری اور مر کزی تر جمان نے کہا کہ قےمتوںمےں اضافہ اےک ظالمانہ اقدام ہے اگر حکومت عوام کو رےلےف نہےں دے سکتی تو انکو عوام کو مزےد اور مہنگائی کر نے سے بھی باز رہنا چاہےے اس لےے اس اضافہ کو واپس لےا جائے عوامی مسلم لےگ کے سر براہ شےخ رشےد احمد اور جے ےوآئی (س) کے سر براہ مولاناسمےع الحق نے کہا کہ (ن) لےگ قوم کو مسائل سے نجات دلانے کا نعرہ لگا کر اقتدارمےں آئی مگر آج ملک مےں ہونےوالی مہنگائی پر قوم کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہے اور سمجھ نہےں آتی ےہ قوم سے کس جرم کا انتقام لے رہے ہےں (ق) لےگ کے سےکرٹری جنرل طارق بشےر چےمہ اور سےنےٹر کامل علی آغازنے کہا کہ پٹرول اور ڈےز ل کی قےمتوں مےں اضافے سے نہ صرف کسانوں بلکہ عام آدمی کی زندگی مےں مزےد مشکلات آئےں گی اور ٹر انسپور ٹ کے کر اےوں مےں اضافے سے بھی غر ےب آدمی ہی متاثرہوگا اور ہم حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کے خلاف پار لےمنٹ مےںبھر پور احتجاج کرےں گے۔ متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی رابطہ کمیٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی کمر توڑ دینے کے مترادف ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain