تازہ تر ین

رینجرز کے اختیارات ختم …. اب کاروائیاں ہونگی یا نہیں ، دیکھئے خبر

کراچی(خصوصی رپورٹ)سندھ رینجرز کے اختیارات کی مدت ختم ہو گئی، رینجرز اختیارات نہ ہونے کی وجہ سے کارروائیاں نہیں کر سکے گی،رینجرزاختیارات کے باعث ماضی میں بھی متعدد بار تلخیاں پیدا ہوئیں، اس بار بھی اب تک صوبائی حکومت کی جانب سے سمری وفاق کو نہیں بھجوائی گئی، میڈ یا رپو رٹس کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے ایک بار پھر تاخیری حربوں کا استعمال شروع ہو گیا۔ رینجرز اختیارات میں توسیع کی سمری تاحال وفاقی حکومت کو نہیں بھجوائی گئی۔ رینجرز اختیارات میں اٹھارہ اکتوبر دو ہزار سولہ کو توسیع کی گئی تھی۔خصوصی اختیارات کے تحت رینجرز جرائم پیشہ افراد اور دہشتگردوں کے خلاف آزادانہ کارروائی کرتی ہے۔ موجودہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے چارج سنبھالتے ہی رینجرز کے اختیارات میں تین ماہ کی توسیع کی تھی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain