تازہ تر ین

پیپلز پارٹی 19جنوری کو حکومت کیخلاف حکومت میں اترے گی

لاہور ، منڈی بہاو¿الدین ، سکھر ( نمائندگان ، نیوز ایجنسیاں) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان تیز دوڑتے ہیں لیکن آج بھی اسی جگہ کھڑے ہیں جہاں سے دوڑنا شروع کیاتھا، حکومت نے 4 مطالبات تسلیم نہیں کئے، 19 جنوری سے حکومت مخالف تحریک شروع کرینگے۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماءقمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کو سپریم کورٹ میں جانے سے منع کیا لیکن وہ نہیں مانی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ انہیں خالی ہاتھ لوٹنا پڑا،انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کے اسلام آباد میں لاک ڈاون سے حکومت کمزور ہونے کی بجائے الٹا مضبوط ہوچکی ہے۔تحریکیں سب سے مل کر چلائی جاتی ہیں اکیلے یابجلی کے سوئچ سے کبھی بھی تحریک نہیں چلتی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان تیز دوڑتے ہیں لیکن آج بھی اسی جگہ کھڑے ہیں جہاں سے دوڑنا شروع کیاتھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمارے4مطالبات تسلیم نہیں کیے ،ہم بلاول بھٹوکی قیادت میں19جنوری سے حکومت مخالف تحریک شروع کرینگے۔ ایک انٹر ویو میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آصف زرداری ملک کے سب سے زیرک سیاستدان ہیں، ان کے پارلیمنٹ میں جانے کے بعد پیپلز پارٹی کو کمزوری کے طعنے دینے والے منہ چھپائیں گے۔انہوںنے کہا کہ بلاول بھٹو کے اعلان کے مطابق اب مرحلہ وار آگے بڑھنے کی منصوبہ بندی کی ہے ۔ ہم ایسا کوئی کمزور قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے حکومت کو فائدہ حاصل ہو ۔ انہوںنے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور انتخابی اتحاد کے حوالے سے کوئی بھی بات قبل از وقت ہو گی ۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بی بی سی کی رپورٹ نے سب کچھ کھول کر رکھ دیا ہے،ملک اس وقت قرضوں پر چل رہا ہے ،لوگوں کو بےوقوف بنا کر حکومت نہیں چل سکتی، حکومت نے ملکی تاریخ میں ریکارڈ قرضے لئے،ملک میں روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کو اغوا کیا جا رہا ہے ، لیگ (ن) صرف لاہور کے لئے ہے،نوازشریف کو پورے پنجاب اور پورے ملک کےلئے سوچنا چاہیے ، ٹیکسٹائل سیکٹر کو پیکج دینا خوش آئند ہے ، کسانوں کو دی گئی سبسڈی ختم کی گئی ، عوام کے جان ومال کی ذمہ دار حکومت ہے ۔ وہ اتوار کو سکھر میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ بی بی سی کی رپورٹ نے سب کچھ کھول کر رکھ دیا ہے ، کسانوں کو دی گئی سبسڈی ختم کی گئی ، ٹیکسٹائل سیکٹر کو پیکج دینا خوش آئند ہے ، ملک میں روزانہ لوگ اغوا ہو رہے ہیں ، عوام کے جان ومال کی ذمہ دارحکومت ہے ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) صرف لاہور کے لئے ہے ، وزیراعظم کو لاہور کے ساتھ دیگر علاقوں کا بھی سوچنا چاہیے ،نوازشریف کو پورے پنجاب اور پورے ملک کےلئے سوچنا چاہیے ، ملکی معیشت تباہی کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت قرضوں پر چل رہا ہے ،لوگوں کو بےوقوف بنا کر حکومت نہیں چل سکتی، حکومت نے ملکی تاریخ میں ریکارڈ قرضے لئے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پنجاب حکومت کے دانش سکول اور سستی روٹی سکیم کہاں غائب ہوگئی ، مزدور ،کسان اور زمیندار کو مار کر ترقی حاصل نہیں کی جاسکتی ، سستی کپاس درآمد کرنے سے علاقائی کسانوں کا نقصان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر شخص کے جان ومال کی حفاظت کی ذمہ دار ہے مگر حکومت کہتی ہے کہ ہماری کوئی ذمہ داری نہیں ہے ، حکمران الیکشن جیتنے کےلئے ملک کو مقروض کر رہے ہیں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain